مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 249 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 249

249 میں جدید عہد کے مسائل کا حل نہیں ملتا۔اس پر علامہ مسکرا دیئے اور فوراً موضوع گفتگو تبدیل کر لیا۔40 چنانچہ ”جاوید نامہ “ میں جو 1932ء میں شائع ہوا، آپ نے جناب طاہرہ کو ” خاتون عجم کا لقب دیا اور ”تحفہ طاہرہ “ میں درج وہ غزل بھی دی جس کا مطلع ہے۔گر بتوافتدم نظر چهره بچهره روبرو شرح دهم غم ترا نکته به نکته موبه مو علامہ اقبال جناب قرۃ العین طاہرہ سے بڑی عقیدت رکھتے تھے۔جاوید نامہ کے فلک مشتری پر وہ حسین بن منصور حلاج، غالب اور طاہرہ کو یکجا دکھاتے ہیں۔وہ حضرت طاہرہ “ کو شجاعت و شہادت اور انقلاب کا سمبل سمجھتے تھے۔ان تینوں میں صفت مشترک یہ تھی کہ وہ قدیم نظام کے خلاف اور بدید آئین حیات کے علم بردار تھے۔اقبال تینوں کو ” ارواح پاکباز “ کا لقب دیتے ہیں۔پیش خود دیدم سم روح پاکباز آتش اندر سینه شان گیتی گداز غالب و حلاج و خاتون عجم شور با افگنده در جان حرم غالب کا پیغام طاہرہ کا پیغام بیا که قاعده آسمان بگردانیم قضا بگروش رطل گران بگردانیم شوق بیحد پرده ہارا بر درد کہنگی را از تماشا می برد آخر از دار و رسن گیرد نصیب بر نگردد زنده از کوئے حبیب 41