مسلم نوجوانوں کے سنہری کارنامے

by Other Authors

Page 33 of 86

مسلم نوجوانوں کے سنہری کارنامے — Page 33

عا۔( بخاری کتاب العلم) مسلم نوجوانوں کے کارنامے ۱۸۔( بخاری کتاب الجہاد ) ۲۰۔(ابوداؤ د کتاب الصلوۃ) ۲۲ - ( بخاری کتاب التفسیر) ۱۹۔(مسند احمد ج 3 ص 137) ۲۱- (دارمی باب البلاغ) ۲۳۔(تہذیب التہذیب زیر لفظ عبد اللہ بن عباس) ۲۵۔(مسند دار می ص 62) ۲۷۔(مستدرک حاکم ج 3 ص 493) ۲۹۔( بخاری کتاب الزکوۃ) ۳۱۔(مستدرک حاکم ج 3 ص 548) ۳۳۔(اصابہ ج 8 ص 16) 65 ۲۴ ( متدرک حاکم ج ۳ فضائل ابن عباس) ۲۶۔(کنز العمال ج 6 ص 372) ۲۸ - ( اعلام الموقعین ج 1 ص 72) ۳۰۔(فہرست ابن ندیم ص 132) ۳۲۔(سیر الصحابیات ص135) مسلم نوجوانوں کے کارنامے فیاضی اور غریب پروری 66 1- حضرت عبید اللہ بن عباس آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں بہت کم سن تھے۔جب جوان ہوئے تو فیاضی آپ کے اخلاق کا طرہ امتیاز تھا۔روزانہ دستر خوان کے لیے ایک اونٹ ذبیج ہوتا جو حاجت مندوں کو کھلا دیتے۔آپ کے بھائی نے اس کو اسراف قرار دیا اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا مگر آپ نے اس نیک عادت کو ترک کرنے کی بجائے دو اونٹ ذبح کرنے شروع کر دیئے۔-2 حضرت ابو شریح نے فتح مکہ سے قبل اسلام قبول کیا تھا۔طبیعت بہت فیاض پائی تھی اور اعلان عام کر رکھا تھا کہ جو شخص میرا دودھ، گھی ، برہ پائے۔اسے عام اجازت ہے کہ اسے استعمال کرے۔ہر شخص میری چیزوں کو بلا تکلف استعمال کر سکتا ہے۔حضرت ابوقتادہ کی پیدائش ہجرت نبوی سے اٹھارہ سال قبل ہوئی تھی۔اس لیے قبول اسلام کے وقت عالم جوانی تھا۔ایک دفعہ آپ آنحضرت ﷺ کی مجلس میں بیٹھے تھے کہ ایک انصاری کا جنازہ لایا گیا۔آنحضرت ﷺ نے دریافت فرمایا کہ اس پر کوئی قرض تو نہیں لوگوں نے عرض کیا کہ کچھ قرض ہے۔حضور نے دریافت فرمایا کہ کوئی ترکہ بھی چھوڑا ہے۔لوگوں نے بتایا کہ کچھ نہیں۔اس پر حضور نے ارشاد فرمایا کہ آپ لوگ جنازہ پڑھ لیں۔حضرت ابو قتادہ نے عرض کیا یا رسول اللہ اگر میں اس کا قرض ادا کردوں تو حضور نماز جنازہ پڑھائیں گے۔آپ نے فرمایا ہاں چنانچہ ابو قتادہ اٹھے اور گھر سے روپیہ لا کر اپنے مرحوم بھائی کا تمام قرض بے باق کر دیا۔-4 حضرت سعید بن العاص خاندان بنی امیہ کے ایک نوجوان رئیس تھے۔جن کی دریادلی اور فیاضی مشہور عام تھی۔آپ کا معمول تھا کہ ہفتہ میں ایک روز تمام بھائی بھتیجوں اور متعلقین کو جمع کر کے دعوت طعام دیتے۔حاجت مندوں کی امداد، پارچات اور نقدی سے بھی www۔alislam۔org