پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت

by Other Authors

Page 47 of 49

پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت — Page 47

پُر کیف عالم تصورکا مشاعرہ جشن خلافت اور اصحاب مسیح الزماں کے عاشقانہ اشعار 47 اسی طرح مشہور عالم ہسپانوی مفسر اور صاحب کشف والہام صوفی حضرت محی الدین ابن عربی (متوفی ۱۲۴۰ء) اپنی تفسیر میں تحریر فرماتے ہیں کہ مقام محمود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ختم الولایت ہے جس کا ظہور مہدی علیہ السلام سے ہوگا۔هو مقام ختم الولاية بظهور المهدى“ ( تفسیر ابن عربی جلد اصفحہ ۷۲۸ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۱ء) صدیوں قبل کے اس حیرت انگیز انکشاف سے صاف کھل گیا کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدوں کے مطابق مسیح موعود کی بدولت قائم ہونے والا نظام خلافت ( آخرین کا نظام خلافت) آفتاب محمدیت کے مقام محمود کا انعکاس کامل یعنی بدر کامل ہے جس کے ذریعہ یہ دنیا جسے عدوان محمد نے ظلمت کدہ بنا رکھا ہے خاتم النبیین محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار و برکات سے بقعہ نور بن جائے گی۔اور تمام مشرقی و مغربی اور اسود و ابیض اقوام عالم شہنشاہ نبوت کے قدموں میں جمع ہو جائیں گی اور یہ سب کچھ اب محمد کے آسمانی اسباب اور خلافت کے عشاق کی قربانیوں اور دعاؤں اور عمل سے رونما ہوگا۔انشاء اللہ۔خدا خود میر سامان خلافت ہے جو دنیا ساری میدان خلافت ہے ضياء افگن ہے اکناف عالم ہے کہ جو بدیر درخشان خلافت گل سرسبز باغ بہارِ بے خزاں آن خلافت احمدیت مطبوعه هفت روزه الفضل انٹرنیشل لندن ) ہے (نغمه اکمل صفحه ۵۲۴)