پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت — Page 46
پر کیف عالم تصور کا مشاعرہ جشن خلافت اور اصحاب مسیح الزماں کے عاشقانہ اشعار 46 اور امت محمدیہ کے پاک نفس بزرگوں کو اس موعود اقوام عالم کی نسبت قبل از وقت اطلاع دی گئی۔چنانچہ حضرت شیخ عبدالرزاق قاشانی تحریر فرماتے ہیں۔المهدى الذى يجئى فى اخر الزمان فانه يكون في الأحكام صلى الله الشرعية تابعاً لمحمد عل وفى المعارف والعلوم والحقيقة تكون جميع الانبياء والأولياء تابعين له كلّهم ولا يناقض ما ذكرناه لأن باطنه باطن محمد عليه السلام ولهذا قيل انه حسنة من حسنات سيد المرسلين۔کانا ترجمہ : مہدی آخر الزمان احکام شریعت میں تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ہوگا، لیکن معارف ، علوم اور حقیقت میں تمام انبیاء اور اولیاء اُس کے تابع ہونگے کیونکہ اس کا باطن خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا باطن ہو گا۔اور اسی لیے اسے سید المرسلین خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم الشان نعمت و برکت قرار دیا گیا ہے۔( شرح القاشانی علی فصوص الحکم الاستاذ الاکبر الشیخ محی الدین بن العربی صفحہ ۳۵ طبع مصر ۱۳۲۱ھ ) مغلیہ عہد حکومت میں حضرت ناسخ دہلوی کا شمار شعر وخن کے تاجداروں میں ہوتا ہے۔آپ کی وفات سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی ولادت سے قریباً دو برس قبل ہوئی۔آپ نے امام مہدی کی منقبت اور مدحت میں ارشاد فرمایا۔دیکھ کر اس کو کریں گے لوگ رجعت کا گماں یوں کہیں گے معجزے سے مصطفیٰ پیدا ہوا کیا سلیماں اور کیا سلیماں دوستو خاتم ختم نبوت کا پیدا ہوا دیوان تاریخ جلد ۲ صفحه ۵۴ - ۵۵ مطبع نولکشو ۱۹۲۳ء)