پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت

by Other Authors

Page 40 of 49

پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت — Page 40

پُرکیف عالم تصور کا مشاعرہ جشن خلافت اور اصحاب مسیح الزماں کے عاشقانہ اشعار جشن جو بلی پر حضرت اکمل کا تہنیتی کلام 40 یہ بصیرت افروز نظم نہایت ترنم سے پڑھی گئی اور جو نہی ختم ہوئی سٹیج پر دو نھے منے پیارے احمدی بچے دکھلائی دیئے جور نمین لباس میں ملبوس تھے اور انہوں نے حضرت قاضی ظہور الدین اکمل صاحب کا یہ نغمہ دلنواز الفاظ میں پڑھا: - مبارک اے جماعت احمد کی ہو مبارک خلافت جو بلی ہو۔ނ پڑھے آتے ہیں ہر طرف کہ جوں ارض حرم تیری گلی ہو مسرت کی ہوائیں چل رہی ہیں شگفتہ اس چمن کی ہر کلی ہو ( الحکم جو بلی نمبر دسمبر ۱۹۳۹ء صفحه ۱۲) ہر شعر پر سو مبارک کے الفاظ زبانوں پر جاری ہو گئے جس نے محفل میں زبر دست ارتعاش پیدا کر دیا۔اس دلکش ماحول میں تین اور نونہالانِ احمدیت نمودار ہوئے جنہوں نے شاہ مدنی کے الله پرشوکت السلام علیکم سے سب کو متوجہ کر لیا۔( آنحضرت ﷺ نے ہر مسلمان کو تاکیدی وصیت فرمائی ہے کہ جب مہدی آئے تو خواہ تجھے گھٹنوں کے بل جانا پڑے اس کے حضور جا کر بیعت کرنا اور میر اسلام کہنا۔) ازاں بعد حضرت اکمل ہی کی یہ نظم کچھ ایسے ولولہ ذوق و شوق اور پُر جوش لب ولہجہ میں پڑھی گئی کہ پوری فضا اللہ اکبر، اسلام احمدیت ، غلام احمد کی جے اور سید نا حضرت خلیفة اصبح الخامس، ارض بلال اور جماعت احمدیہ غانا زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔