پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت — Page 26
پُر کیف عالم تصور کا مشاعرہ جشن خلافت اور اصحاب مسیح الزماں کے عاشقانہ اشعار کبھی نصرت نہیں ملتی در مولا سے گندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا وہ اپنے نیک بندوں کو تازہ آسمانی پیغام 26 ( تحفه قادیان صفحه ۸ تا ۱۰) اس پر جلال کلام نے جادو کا سا اثر دکھلایا اور حاضرین پر ایک وجد کی کیفیت طاری کر دی۔ازاں بعد سٹیج سے یہ خوشخبری سنائی گئی کہ ابھی ایک تازہ آسمانی پیغام پڑھا جائے گا۔سب مخلصین خلافت اپنی نشست پر پوری دلجمعی سے تشریف فرما ہو جائیں۔یہ سنتے ہی پوری مجلس میں خوش و مسرت کی زبر دست لہر دوڑ گئی۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کا تازہ آسانی پیغام حسب ذیل روح پرور الفاظ میں تھا۔جو مستقبل میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے تحریک احمدیت کا آسمانی ادب نئے سے نئے تابناک ستاروں سے جگمگا اٹھا۔فرمایا: ر مجھے رویاء میں بتایا گیا ہے کہ قوم کی زندگی کی علامتوں میں سے ایک علامت شعر گوئی بھی ہے۔اور میں اپنی جماعت کے لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم شعر کہا کرو۔یہی وجہ ہے کہ سالانہ جلسہ پر نظمیں پڑھنے کے لئے بھی وقت رکھا جاتا ہے۔تو میں نظم کو پسند کرتا ہوں اور رویاء میں مجھے بتایا گیا ہے کہ اپنی جماعت کے لوگوں کو شعر کہنے کی تحریک کروں۔مگر انہی باتوں کی وجہ سے مجھے یہ بات سخت ناپسند ہے کہ اشعار ایسے طریق سے پڑھے جائیں کہ زبان خراب ہو۔ہمیں اس بات کے لئے بڑی غیرت رکھنا چاہیے کہ ہماری