پُرکیف عالم تصور کا مشاعرۂ جشن خلافت — Page 20
پُر کیف عالم تصور کا مشاعرہ جشن خلافت اور اصحاب مسیح الزماں کے عاشقانہ اشعار دوسری نشست حضرت حافظ سید مختار احمد شاہ صاحب مختار شاہجہانپوری 20 20 (تلمیذ خاص حضرت امیر مینائی لکھنوی۔بیعت ۱۸۹۲ء۔۱۹۰۵ء میں جماعت احمد یہ شاہجہانپور کے سیکرٹری تبلیغ کا فریضہ انجام دیا۔سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر کا چلتا پھرتا انسائیکلو پیڈیا تھے۔چوٹی کے اکابر علماء احمدیت آپ سے فیضیاب ہوئے مثلاً خالد احمدیت مولانا جلال الدین صاحب شمس ، مولانا غلام احمد صاحب فاضل بدوملہوی۔یہ نظم بھی خلافت ثانیہ کے پہلے بابرکت جلسہ سالانہ قادیان دسمبر ۱۹۱۴ء میں پڑھی گئی تھی ) بڑا آج فضل خدا ہو رہا ہے که حاصل مرا مدعا ہو رہا ہے ادھر احمدی ہیں اُدھر احمدی ہیں اولو العزم جلوه نما ہو رہا ل ستاروں میں جس طرح ہو ماه روشن رنگ آج صل علیٰ ہو رہا ہے سے انبوه خلقت جوش نہایت ہی راحت فزا ہو رہا مزے لوٹتی ہیں نگاہیں منظر بہت خوشنما ہو رہا ہے ہے اٹھیں کیوں نہ رہ رہ کے دل میں امنگیں تماشائے شان خدا ہو رہا ہے