مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 269 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 269

(۲۶۹) اگلے سال انہوں نے زیر و یعنی 2 ذرہ کی موجودگی بھی ثابت کر دی اس کے ذریعہ و یک نیوٹرل کرنٹ ثابت ہوگئی جو ایٹم کے مرکزہ کے اندر کام کرتی ہے۔چنانچہ نوبل انعام دینے والی کمیٹی نے کا رلورو بیا اور سائمن وین ڈر میر Van der Meer کو ۱۹۸۴ ء کا نوبل انعام کا حقدار قرار دیا۔اس طرح ڈاکٹر عبد السلام کی الیکٹرو و یک تھیوری نہایت شاندار طریق سے حتمی طور پر ثابت ہوگئی۔(میلکم براؤن Malcom Brown۔نیو یارک ٹائمنر۔۲۳ نومبر ۱۹۹۶ )۔(یادر ہے ڈاکٹر سلام نے تھیورنیکل فزکس میں بہت سارے نئے الفاظ کو رواج دیا تھا جیسے سپیر پیس، پیر سیمٹری۔نیز الیکٹرو و یک تھیوری کا نام بھی انہوں نے ہی وضع کیا تھا)۔STOP ڈاکٹر عبد السلام کا تاریخی و یڈیو - 1 نٹر نیٹ پر اگر آپ ڈاکٹر عبد السلام کا تاریخی انٹرویو انٹرنیٹ پر دیکھنا چاہتے ہوں تو اس ایڈریس کو اپنے کمپیوٹر پر ٹاپ پر کریں ، اور آگے دی ہوئی ہدایات ہر عمل کریں: HTTP://WEBLIB۔CERN۔CHGO TO THE QUICK SEARCHBOX, TYPE IN 'THE GENEVA EVENTTHEN CLICK ON SEARCH, CLICK ONWATCH THE MOVIE یہ ویڈیو تھیں منٹ کا ہے۔میں منٹ کے بعد ڈاکٹر صاحب کا انٹر ویو آتا ہے۔یہ انٹر ویو ا۲ جنوری ۱۹۸۳ کولیا گیا تھا ، جب ان کی تھیوری کا سرن ( یوروپین لیبارٹری فار نیوکلیر ریسرچ ، جیوا) کی لیبارٹری میں تجرباتی ثبوت مل گیا تھا۔جن سائینسدانوں نے اس دریافت میں حصہ لیا تھا ان کو ۱۹۸۴ء میں نوبل انعام ملا تھا۔ویڈیو ضرور دیکھیں ، ویڈیو دیکھ کر دل کا کنول کھل جاتا ہے۔