مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 259 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 259

(۲۵۹) اپنی کوتاہیوں کو جانتے ہوئے میں ڈاکٹر صاحب نوراللہ مرقدہ) کی چند ایک تہلکہ خیز دریافتوں کا ذکر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔(۱) ری نار مالائزیشن ڈاکٹر عبد السلام نے اس دقیق موضوع پر اپنی تحقیق ۱۹۵۴ء میں پیش کی یہ ان کا نہایت دقیق ریسرچ کا کام تھا جس کی بناء پر آپ کے نام کو سائینس کی دنیا میں چار چاند لگے۔اور مغرب کی درسگاہوں میں آپ کا نام معروف ہو گیا۔اس کام کا تعلق کو انٹم فیلڈ تھیوری کے ری نار مالائزیشن تھیوری سے ہے۔ہوتا یہ ہے کہ ایک تھیوری میں مختلف ناپی جا سکنے والی طبعی خاصیتوں کے Integrals بعد میں diverge ہو جاتے ہیں اور نتیجہ Unphysical Infinities کی شکل میں بار بار نمودار ہوتا ہے اس دقت کو دور کرنے کیلئے ری نار مالائزیشن کی ترکیب استعمال کی جاتی ہے۔ایک کوانٹم فیلڈ تھیوری کے ری نارما لا ئزیشن ہونے کے قابل کا مطلب یہ ہے کہ اس تھیوری میں جو بار بار بے ضابطہ لامتناہیات Infinities آتی ہیں ان سے بچا جا سکے۔تا کہ اس تھیوری کو کسی طبیعی جا خاصیت کی کیل کلولیشن میں استعمال کیا جا سکے، اور جوابات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تجربات کر کے حاصل ہونے والے نتائج سے ان کا موازنہ بھی کیا جا سکے۔۱۹۴۹ء میں فائن مین - شونگر۔ٹومونا گا۔اور ڈائی سن سائینسدانوں نے کو اہم الیکٹرو ڈائنامکس QED کی تشکیل مکمل کر لی تھی۔یہ تھیوری نظری طبیعات میں سب سے زیادہ کامیاب مانی جاتی تھی۔اس تھیوری کے ری نار مالائز ہونے کا مکمل ریاضیاتی ثبوت عبد السلام نے مہیا کیا تھا۔اس کے بعد عبد السلام اور میتھیوز P۔T۔Mathews نے میسان تھیوریز کے ری نار مالا ئز ہونے کی قابلیت کو پر کھا اور یہ معلوم کیا کہ زیرو سپین zero spin والے میسان پارٹیکلز کیلئے یہ نظریہ ری نار مالائز ہو نے کے قابل ہوتا ہے اس وقت جو میسان پارٹیکلز ہمیں معلوم تھے ان کی یہی خاصیت تھی۔(۲) دو اجزائی نیوٹرینٹو کا نظریہ عبد السلام کے دوسرے اہم کام کا تعلق پارٹیکلز فرکس میں پیرے ٹی کے تصور سے ہے پیرے