مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 208
(۲۰۸) شپ بڑھا دیا گیا تا میں ریسرچ کا کام کر سکوں۔لیکن اس کیلئے مجھے پاکستان واپس آنا پڑا۔مجھے اور دوسالوں کیلئے وظیفہ دے دیا گیا اور میں نے واپس آکر پی ایچ ڈی ایک سال میں مکمل کر لی۔سوال عام آدمی کو سمجھانے کیلئے آپ اپنی تھیوری کیسے بیان کریں گے؟ پروفیسر پالی نے کہا ہے کہ خدا بھی لیفٹ ہینڈڈ left handed ہے۔بلکہ کائنات بھی خود لیفٹ ہیڈ ڈمشین ہے۔جواب جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ انسان تمام پارٹیکلز کو پر و ٹانز۔اور الیکٹرون وغیرہ کی صورت میں دیکھتا ہے۔یہ مادہ کے ٹکڑے نہیں بلکہ یہ پیچوں کی طرح ہیں جو اپنے رخ پر لگا تار چکر لگاتے رہتے ہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا لیفٹ ہینڈڈ پارٹیکلز اس قوت کا اظہار کرتے ہیں جیسا کہ رائیٹ ہینڈڈ والے کرتے ہیں۔ان کے درمیان سیمری کل فورس ہر صورت میں ایک جیسی ہوتی ہے یعنی لیفٹ۔لیفٹ ، راہیٹ۔رائیٹ ، تو گویا پتہ یہ چلا کہ قو تیں (فورسز) لیفٹ اور رائیٹ میں تمیز نہیں کرتی ہیں۔۱۹۵۶ میں کئے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ یہ چیز و یک نیوکلئیر فورس میں سچ ثابت نہیں ہوتی۔فورسز دوستم کی ہیں ہسٹرانگ نیو کلئیر فورس جو نیو کلئیس کو اکٹھا رکھتی اور و یک نیوکلئیر فورس جو ریڈیو ایکٹوسے ٹی Radio activity کی ذمہ وار ہوتی ہے۔دو چینی سائینسدانوں (Yang & Lee) نے بہت سارے تجربات تجویز کئے جن سے اس بات کی تصدیق کی جاسکتی۔تجربات سے قبل میں نے ان کی تقریر سنی۔میں نے سوچا کہ ویک فورسز میں ایک پا رٹیکل ہوتا ہے جس کا نام نیوٹرینو ہے میں نے یہ ثابت کر دکھایا کہ نیوٹر مینولیفٹ ہینڈڈ ہے۔اگر یہ پارٹیکل لیفٹ ہینڈڈ ہے تو پھر فورسز بھی لیفٹ ہینڈڈ ہوں گی۔اور رائیٹ ہینڈڈ فورسز اپنی جگہہ Locked ہیں۔میں نے یہ پیش گوئی تجربات سے قبل کی تھی۔یہ تمبر ۱۹۵۶ کی بات ہے میں نے اپنا ریسرچ پیپر زیورخ میں مقیم سائینسدان دولف گانگ پالی Pauli کو بھیجا۔وہ ان دنوں بھی آیا ہوا تھا میں اس سے ملنے گیا اس جرم میں پروفیسر سراج الدین نے مجھے چارج شیٹ دے دی۔اس وجہ سے مجھے مستقل طور پر جلا وطن ہونا پڑا۔سوال: لیفٹ، رائیٹ میں فرق کو شک کی سے نگاہ کس نے دیکھا تھا آپ نے یا چینی سائینس دانوں نے؟ پروفیسر پالی کا کہنا ہے کہ آپ پہلے فرد تھے جس نے اس کا بر ملا اعلان کیا۔