مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 95 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 95

(90) (۱۰) اپنی ذات میں ایک انجمن جس کی ہر محفل باذوق ہوتی تھی۔ایک پھول جس کی مہک سے دل و جاں معطر ہو جاتے تھے۔(۱۱) ایک خدا ترس انسان جس نے اسلام کے عالمگیر پیغام کی ہر جگہ ہر موقعہ پر تبلیغ کی اور جب اس کے فرقہ کو مزعومہ طور پر دائرہ اسلام سے خارج کیا گیا تو اپنے چہرہ کو سنت رسول اللہ ﷺ کے مطابق مزین کرلیا ، نہ صرف یہ بلکہ اپنے نام کے ساتھ محمد بھی لکھنا شروع کر دیا۔(۱۲) ایک عبد غیب کہ جب اس کو نوبل انعام ملنے کی خبر ملی تو پہلا کام یہ کیا کہ مسجد فضل لندن میں جا کر نماز شکرانہ ادا کی یہی وجہ ہے کہ آپ کے سائنسی تحقیقی کام میں وحدت الوجود کا نظریہ کارفرما نظر آتا ہے۔ان باره روشن پہلوؤں میں سے کسی ایک پہلو پر خامہ فرسائی کرنا گویا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے تا ہم اس وقت صرف ایک پہلو یعنی بہ حیت سائینس دان پر خیال آرائی کرتے ہیں۔بحیثیت سائینسدان ڈاکٹر عبد السلام ایک بین الا قوامی سطح کے بلند پایہ سائینس دان تھے آپ کے نام کا چرچا پورب پچھم میں تھا جمہوریہ چین کے وزیر اعظم چو این لائی سے لے کر مراکش کے بادشاہ حسن یا اردن کے شاہ حسین یا امریکہ کے صدر کینیڈی تک آپ کی رسائی تھی مختلف ممالک کے سیاست دان۔وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل سے لیکر وٹیکن کے عزت مآب پوپ جان پال آپ سے سائینسی امور پر مشورہ لینے کے علاوہ دوسرے امور میں رہ نمائی حاصل کرتے تھے۔سوال یہ نہیں کہ کیا آپ ایک قد آور سائینس دان تھے ؟ اس چیز کا اعتراف تو دنیا بھر کرتی ہے مثلا سٹیفن ہاکنگ اپنی شہرہ آفاق تصنیف بریف ہسٹری آف ٹائم جس کی اب تک ہیں ملین سے زیادہ کا پہیاں فروخت ہو چکی ہیں اس میں وہ رقم طراز ہے: The weak nuclear force was not well understood until 1967, when Abdus Salam at Imperial College, London, and Steven Weinberg at Harvard both proposed theories that unified this interaction with electromagnetism force, just as Maxwell had unified electicity and magnetism about a