کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 2 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 2

قرآن کا صرف رسم الخط رہ جائے گا۔ان کی مسجدیں بظا ہر آباد ہوں گی مگر حقیقت میں نور ہدایت سے محروم ہوں گی۔ان کے علماء اس آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہوں گے۔ہر فتنہ انہیں سے نکلے گا اور انہیں کی طرف ٹوٹ جائے گا یہ اس فتنہ گری کے شاخسانہ کے طور پر علماء ھم نے مامور زمانہ اور امام وقت کے خلاف ساری دنیا میں جھوٹ اور فساد کی جو مہم شروع کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔احمدیوں کے خلاف اس شدید طرز عمل کے مقابل پر جب عامتہ السلمین ان علماء کا رویہ دیگر غیرمسلم مذاہب کے متعلق دیکھتے ہیں تو تعجب میں مبتلا ہوتے ہیں کہ آخر کیوں علماء کا غیظ و غضب صرف احمدیوں پر ہی پڑ رہا ہے۔جبکہ دنیا میں بیسیوں دوسرے مذاہب اور جماعتیں ہیں مثلاً عیسائی ، یہودی، ہندو ، بدھ وغیرہ وغیرہ جو نہ صرف یہ کہ ان علماء کے نزدیک غیر سلم ہیں بلکہ ببانگ دہل اپنے غیر مسلم ہونے کا اعلان بھی کرتے ہیں اور اس بات پر فخر کرتے ہیں۔ان مذاہب میں سے عیسائیت کا تو یہ حال ہے کہ دندناتی ہوئی اسلامی ممالک میں تبلیغ کرتی ہوئی لاکھوں مسلمانوں کو عیسائی بناتی چلی جاتی ہے لیکن اس پر علماء کا غیظ و غضب نہیں بھڑکتا۔مذکورہ تقریر جس پر یہ کتابچہ مشتمل ہے اس میں یہی سوال اُٹھایا گیا ہے اور اس کا جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے مگر مولوی صاحب کے جواب پر غور کرنے سے پہلے اس سوال کی ماہیت پر غور کرنا ضروری ہے۔٥٠ دنیا بھر کی انسانی آبادی ۵ ارب بتائی جاتی ہے جس میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً ایک ارب ہے۔غیر مسلم دنیا کا ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو اسلام اور عالم اسلام کو دنیا سے عالم نیست و نابود کرنے کی فکر میں رہتا ہے۔انگلینڈ سے شائع ہونے والے رسالہ فوکس" کے مطابق عیسائی چرچ نے اگلے گیارہ سال میں دنیا کی آدھی آبادی کو عیسائی بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اور اس کے لئے ہر قسم کے ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں ا ا ا ا ا ا ورا ایرانی روی