مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل

by Other Authors

Page 36 of 57

مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل — Page 36

36 اپنی پیاس بجھاؤ۔کیونکہ یہی وہ صاف میٹھا، ٹھنڈا اور بہتا ہوا چمکدار پانی ہے۔جس میں کوئی ملاوٹ نہیں۔ایسا شفاف جیسا آئینہ۔پیو بھی اپنا چہرہ بھی دیکھو! اور ساتھ ہی اپنے خدا کو بھی پا جاؤ۔تو بچو! یہ چشمہ زمزم اصل میں نشان ہے ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا۔ان کی عظمت کا۔ان کی شان کا۔ان کے جلال و جمال کا۔اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا۔جب تک میرے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کا فیضان جاری ہے۔اللَّهُمَّ بَارِک وَسَلَّمُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد