مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل — Page 27
27 دیا۔قبیلہ کے لوگوں نے اس پانی کو زبردستی یا لڑائی سے نہیں چھینا تھا۔اس لئے خدا نے بھی ان سے اس نعمت کو واپس نہیں لیا۔مگر قبیلہ خزاعہ نے لڑائی کی۔امن والے شہر مکہ کے امن کو خراب کرنا چاہا۔پھر اس قبیلہ کی حضرت اسمعیل علیہ السلام کی نسل سے کوئی رشتہ داری بھی تو نہیں تھی۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس مقدس چشمہ کو چھپا دیا۔اور بچو سینکڑوں سال یہ دُنیا کی نظروں سے اوجھل رہاہے۔لیکن یہ چشمہ ہمیشہ ہمیش کے لئے غائب نہیں ہوا۔بلکہ جب اس کا اصل وارث دُنیا میں آنے والا تھا اور تھوڑا وقت رہ گیا تھا اس کے آنے میں، تو خدا نے اس کے جاری ہونے کا سامان کر دیا۔خدا کا کرنا کیا ہوا کہ حضرت عبدالمطلب جو ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا تھے۔انہوں نے خواب دیکھا کہ کوئی شخص آیا اور کہہ رہا ہے کہ طیبہ تے کو کھودو۔آپ نے پوچھا طیبہ کیا ہے۔تو وہ شخص غائب ہو گیا۔پھر دوسرے دن جب آپ سوئے۔تو وہی شخص آیا اور بولا بڑ ھ کوکھودو۔آپ نے سوال کیا کہ بڑہ کیا ہے۔تو وہ غائب ہو گیا۔پھر تیسرا دن ہوا اور جب آپ کام سے واپس آئے اور رات کو سوئے تو کیا دیکھتے ہیں۔کہ وہ شخص آ گیا اور کہنے لگا مضنون کو کھودو۔آپ نے پوچھا مضنو نہ کیا ہے تو پہلے کی طرح وہ پھر چلا گیا۔ان تین دنوں میں آپ بڑے پریشان رہے۔آپ نے قریش کے لوگوں کو اپنا خواب سنایا۔تو وہ بھی حیران تھے۔یہ سب کیا ہے۔لیکن ان کو یہ یقین نہیں تھا کہ اللہ تعالی سینکڑوں سال بعد اپنی قدرت دوبارہ دکھانا چاہتا ہے۔ان کو خیال ہوا کہ شاید کوئی شیطانی وسوسہ نہ ہوئے۔قریش نے سوال کرنے شروع کر دیئے کہ وہ 1 سیرۃ النبی ابن ہشام جلد اول 2 3 4 یہ سب چاہ زمزم کے نام ہیں۔سیرۃ النبی ابن ہشام جلد اوّل صفحہ 173