مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل — Page 18
18 احساس تھا۔اس لئے امین بنایا گیا۔یہاں تک کہ اس کو خدا نے اپنا گھر سونپ دیا۔اپنے احکامات، اپنی تعلیمات یعنی قرآن پاک آپ کے سپرد کر دیا کہ یہی ان کی حفاظت کر سکتا ہے اپنی تمام قدرتیں ، قوتیں ، طاقتیں آپ پر ظاہر کر دیں۔اور آپ کے ذریعہ آپ کے واسطہ سے دنیا کو بھی دکھا ئیں۔یہ بات بالکل اسی طرح ہے بچو! کہ جو بچہ ماں باپ کو سب سے زیادہ پیارا ہوتا ہے، عزیز ہوتا ہے جس سے وہ سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔اُسی بچہ کو وہ اپنی قیمتی چیزیں دکھاتے ہیں، بتاتے ہیں کہ کہاں کہاں ہم نے ان کو رکھا ہوا ہے اور اس بچے سے ماں باپ کی کوئی بات چھپی ہوئی نہیں ہوتی۔اور اپنی ہر اچھی چیز اُسی بچہ کو دینا چاہتے ہیں۔بالکل اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بھی اپنی ہر قدرت آپ پر ظاہر کی۔اور اپنی تمام پیاری چیزوں کو آپ کے سپرد کر دیا۔یہ خدا کے پیار کا انداز ہے۔جواس نے میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا۔اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تجھ پر سلام کہ تیرے آباء و اجداد کی ابتدا قربانیوں سے ہوئی اور انتہا بھی قربانی پر ہوئی ، تجھے قُربانی کرنے کا ڈھنگ ورثہ میں ملا۔اور قربانی دینے کی اداؤں سے تو واقف تھا۔اسی لئے یہ قربانیاں آج بھی تیرے نام سے زندہ ہیں اور اب جو بھی خدا کی راہ میں قربان ہونا چاہے پہلے تیری راہ میں مٹے، پھر آگے بڑھے۔میرے خدا اس پاک وجود پر ہزاروں اسمعیل اور عبداللہ قربان کہ یہ انسانیت کی عظمت کا نشان ہے۔اللَّهُمَّ بَارِک وَسَلّمْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد