مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل — Page 11
11 کہ چاہ زمزم کے آپ مالک تھے۔خانہ خدا کی ذمہ داری آپ پر تھی۔اور جب قافلے پانی کے لئے ، حج کے لئے آتے ، کعبہ کا طواف کرنے آتے تو خوشی، محبت اور عقیدت سے حضرت اسمعیل علیہ السلام کو دور دور علاقوں کے پھل اور اناج تحفہ میں دیتے اور ان کے قبول کر لینے پر فخر کرتے۔تو دیکھا بچو! جو انسان خدا کی خدمت میں لگ جاتا ہے۔تو خدا دنیا کو ان کی خدمت پر لگا دیتا ہے۔یہ صرف حضرت اسمعیل علیہ السلام کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ آپ کی اولاد کو بھی دنیا کی نعمتیں ملیں۔۔پھر آپ کی اولا د ترقی کرتے کرتے بہت پھیل گئی۔کئی قبیلوں میں بٹ گئی عرب کے سارے علاقوں میں آپ کی نسل موجود ہے۔اور یہ تمام قبیلے خانہ کعبہ کی بے حد عزت کرتے۔اس سے محبت کرتے۔اور اس کی حفاظت میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار رہتے۔یہ محبت وقت گزرنے کے ساتھ کم نہیں ہوئی۔بلکہ بڑھتی چلی گئی۔اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں۔کہ خدا نے اپنے سب سے پیارے بندے کو مکہ میں پیدا کرنا تھا۔تو خدا نے اس شہزادے کی خاطر وہاں ایسے انسان پہلے سے جمع کرنے شروع کر دیئے تھے جو اس کا استقبال کر سکیں۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب بھی کوئی بڑا آدمی آنے والا ہوتا ہے تو لوگ اس کے استقبال کے لئے جمع ہوتے ہیں۔کچھ کو پہلے سے معلوم ہوتا ہے وہ انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب خبر آتی ہے۔کچھ اُسی وقت سُن کر جمع ہو جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کو آنے والے کے بارے میں بار بار اعلان کر کے بتایا جاتا ہے۔تیار کیا جاتا ہے۔بالکل اسی طرح کچھ لوگ اپنے باپ دادوں سے سنتے آرہے تھے کہ ایسا