منتخب تحریرات — Page 10
۱۰ اُس سے بہتر نظر آیا نہ کوئی عالم میں لاجرم غیروں سے دل اپنا چھڑایا ہم نے شانِ حق تیرے شمائل میں نظر آتی ہے تیرے پانے سے ہی اُس ذات کو پایا ہم نے چُھو کے دامن تر اہر دام سے ملتی ہے نجات لا جرم در پہ ترے سر کو جھکا یا ہم نے دلبرا ! مجھ کو قسم ہے تری یکتائی کی آپ کو تیری محبت میں بھلایا ہم نے بخدادل سے مرے ہٹ گئے سب غیروں کے نقش جب سے دل میں یہ تیر نقش جمایا ہم نے ہم ہوئے خیر امم تجھ سے ہی اے خیر رسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے آدمی زاد تو کیا چیز فرشتے بھی تمام مدح میں تیری وہ گاتے ہیں جو گا یا ہم نے (روحانی خزائن جلد ۵ آئینہ کمالات اسلام صفحه ۲۲۵-۲۲۶) اور میرے لئے اس نعمت کا پاناممکن نہ تھا اگر میں اپنے سید ومولی فخر الانبیاء اور خیر الورای حضرت محمد مصطفی می ہے کے راہوں کی پیروی نہ کرتا۔سو میں نے جو کچھ پایا اُس پیروی سے پایا اور میں اپنے بچے اور کامل علم سے جانتا ہوں کہ کوئی انسان بجز پیروی اُس نبی کے خدا تک نہیں پہنچ سکتا اور نہ معرفت کا ملہ کا حصہ پاسکتا ہے۔اور میں اس جگہ یہ بھی جتلا تا ہوں کہ وہ کیا چیز ہے کہ سچی اور کامل پیر وی آنحضرت عہ کے بعد سب باتوں سے پہلے دل میں پیدا ہوتی ہے۔سویا در ہے کہ وہ قلب سلیم ہے۔یعنی دل سے دنیا کی محبت نکل جاتی ہے اور دل ایک ابدی اور لازوال لذت کا طالب ہو جاتا ہے۔پھر بعد اس کے ایک مصفی اور کامل محبت الہی باعث اس قلب سلیم کے حاصل ہوتی ہے اور یہ سب نعمتیں الله آنحضرت ﷺ کی پیروی سے بطور وراثت ملتی ہیں۔وسام (روحانی خزائن جلد ۲۲ حقیقت الوحی صفحه ۶۴ - ۶۵) وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اُس کا ہے محمد دلبر مرا یہی ہے سب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیر الوریٰ یہی ہے پہلوں سے خوبتر ہے، خوبی میں اک قمر ہے اُس پہ ہر اک نظر ہے، بدرالۂ جی یہی ہے