مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 67 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 67

۶۷ کے پیارے بندوں کی بتائی ہوئی باتیں بھی پوری ہونی ضروری ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں اپنی اُمت کے علما کو بنی اسرائیل کے مماثل قرار دیا ہے وہاں یہ بھی فرمایا کہ آخری زمانے کے بعض علما کو خط و زمین پر بدترین مخلوق بھی قرار دیا۔ایسے ہی علما کے متعلق بزرگان دین کے چند فرمودات ہم آپ کے سامنے رکھتے ہیں جن کے مطالعہ سے یہ واضح ہو جائے گا کہ مرزا صاحب کے دعویٰ مسیح و مہدی موعود کی علماء کی طرف سے ہونی ضروری تھی : وو ا۔حضرت شیخ محی الدین صاحب ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ (ترجمہ) ” جب یہ امام مہدی آئیں گے تو ان کے سب سے زیادہ دشمن اور مخالف معاند شدید اس زمانے کے علما وفقہا ہوں گے کیونکہ (مہدی موعود کی بعثت کے بعد ) ان کی عوام پر برتری اور ان کا امتیاز باقی نہ رہے گا۔۲- حضرت شیخ احمد سرہندی مجددالف ثانی (۱۵۴۶-۱۶۲۴) فرماتے ہیں کہ علمائے ظواہر حضرت عیسی علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام کے مجتہدات سے ان کے ماخذ کے کمال دقیق اور پوشیدہ ہونے کے باعث انکار کر جائیں گے اور ان کو کتاب وسنت کے مخالف جائیں گے۔“ ہے۔نواب صدیق حسن خان صاحب (۱۸۳۵-۱۸۸۹) لکھتے ہیں کہ ( ترجمہ ) حب امام مہدی علیہ السلام سنت رسول کو جاری کرنے اور بدعت وو ا : حضرت شیخ محی الدین ابن عربی ۱۳۷۲ھ - فتوحات مکیه مطبوعہ مصر جلد ۳ صفحه ۳۰۰۴ ہے : حضرت شیخ احمد سرہندی مجددالف ثانی۔مکتوبات امام ربانی۔مکتوب ۵۵ صفحه ۱۰۷