مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 62 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 62

۶۲ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ اور اسی پر مریں اور تمام انبیا اور تمام کتابیں جن کی سچائی قرآن شریف سے ثابت ہے ان سب پر ایمان لاویں اور صوم اور صلوۃ اور حج اور خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کے مقرر کردہ تمام فرائض کو فرائض سمجھ کر اور تمام منہیات کو منہیات سمجھ کر ٹھیک ٹھیک اسلام پر کار بند ہوں۔غرض وہ تمام امور جن پر سلف صالح کو اعتقادی اور عملی طور پر اجماع تھا اور وہ امور جو اہلِ سنت کی اجماعی رائے سے اسلام کہلاتے ہیں۔ان سب کا ماننا فرض ہے اور ہم سب آسمان اور زمین کو اس بات پر گواہ کرتے ہیں کہ یہی ہمارا مذ ہب ہے۔" ! مرز اصاحب ایک دوسری تصنیف میں لکھتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔خدائے واحد لا شریک پر ایمان لاتے ہیں اور کلمہ لا الہ الا اللہ کے قائل ہیں اور خدا کی کتاب قرآن اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جو خاتم الانبیا ہے مانتے ہیں اور فرشتوں اور یوم البعث اور دوزخ اور بہشت پر ایمان رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے اور روزہ رکھتے ہیں اور اہل قبلہ ہیں اور جو کچھ خدا اور رسول نے حرام کیا اس کو حرام سمجھتے ہیں اور جو کچھ حلال کیا اس کو حلال قرار دیتے ہیں اور نہ ہم شریعت میں کچھ بڑھاتے ہیں اور نہ کم کرتے ہیں اور ایک ذرہ کی کمی بیشی نہیں کرتے اور جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۹ ء ایام الصلح صفحات ۸۶-۸۷