مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 61
۶۱ سے بزرگان دین کی تکفیر لازم آتی ہے۔فاعتبر و یا اولی الابصار۔111 - اسلام اور مرزا غلام احمد قادیانی: گزشتہ صفحات پر ہم نے ان ۲-۳ بنیادی عقائد کا ذکر کیا ہے جن کی تشریح کے بارے میں مرزا صاحب اور موجودہ دور کے علما میں واضح اختلاف ہے۔اصل معاملے کو سمجھنے کے لئے ہم نے احادیث اور اکابرین اسلام کے کچھ اقوال بطور نمونہ بھی درج کر دیئے ہیں۔اب ہم مرزا غلام احمد صاحب کے اسلام کے ساتھ تعلق کے چند نمونے اُنہی کے الفاظ میں پیش میں کرتے ہیں تا کہ مرزا صاحب کے اعتقادات کو سمجھنے میں مدد ملے آپ لکھتے ہیں کہ ہم اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سید نا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول اور خاتم الانبیا ہیں اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ ملائک حق اور حشر اجساد حق اور روز حساب حق اور جنت حق اور جہنم حق ہے۔اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو کچھ اللہ جل شانہ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے اور جو کچھ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے وہ سب بلحاظ بیان مذکورہ بالا حق ہے اور ہم ایمان لاتے ہیں کہ جو شخص اس شریعت اسلام میں سے ایک ذرہ کم کرے یا ایک ذرہ زیادہ کرے یا ترک فرائض اور اباحت کی بنیاد ڈالے وہ بے ایمان اور اسلام سے برگشتہ ہے اور ہم اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ بچے دل سے اس کلمہ طیبہ پر ایمان رکھیں کہ