مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 58 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 58

۵۸ آنحضرت کو بطور وراثت کمالات نبوت کا حاصل ہونا آپ کے خاتم الرسل ہونے کے منافی نہیں۔یہ بات درست ہے اس میں شک نہ کرو۔‘1 حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ( وفات ۶ ۱۱۷ھ) فرماتے ہیں کہ (ترجمہ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبین ہونے کا یہ مطلب ہے کہ اب کوئی ایسا شخص نہیں ہوگا کہ جسے اللہ تعالیٰ لوگوں کے لئے شریعت دے کر مامور فرمائے یعنی شریعت جدید لانے والا کوئی نبی نہ ہو گا۔“ ہے - حضرت مرزا مظہر جان جاناں علیہ الرحمۃ (وفات ۱۷۸۱ء) نے فرمایا کہ (ترجمہ) سوائے مستقل نبوت تشریعہ کے کوئی کمال ختم نہیں ہوا۔باقی فیوض +1- میں اللہ تعالیٰ کے لئے کسی قسم کا بخل اور تر دو ممکن نہیں۔“ سے جناب مولوی عبدالحی صاحب لکھنوی ( وفات ۱۸۸۴ء) لکھتے ہیں کہ بعد آنحضرت صلعم کے یا زمانے میں آنحضرت صلعم کے مجرد کسی نبی کا ہونا محال نہیں بلکہ صاحب شرع جدید ہونا البتہ منع ہے۔مولا نا محمد قاسم نانوتوی بانی دارالعلوم دیو بند لکھتے ہیں کہ عوام کے خیال میں تو رسول اللہ صلعم کا خاتم ہونا بایں معنی ہے کہ آپ کا زمانہ انبیاء سابق کے زمانے کے بعد اور آپ سب سے آخری ا : حضرت مجددالف ثانی علیہ الرحمۃ - مکتوبات امام ربانی۔مکتوب ۳۰۱، جلد اول صفحہ ۴۳۲ : حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی۔تفہیمات الہیہ۔برقی پریس بجنور جلد۲ صفحہ ۷۲ حضرت مرزا مظہر جان جاناں علیہ الرحمۃ - مقامات مظہری صفحه ۸۸ : مولوی عبدالحی لکھنوی۔رسالہ دافع الوساوس صفحه ۱۲