مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 46 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 46

۴۶ اور مسیح کا ظاہر ہونا اپنے دلوں میں جمائے بیٹھے ہیں جو اسلامی ہدایتوں کی سراسر مخالف ہیں زائل کیا جائے۔۔۔بعض علما کے یہ خیالات کہ مہدی خونی آئے گا اور تلوار سے اسلام کو پھیلائے گا یہ تمام خیالات قرآنی تعلیم کے مخالف اور صرف نفسانی آرزوئیں ہیں اور ایک نیک اور حق پسند مسلمان کے لئے ان خیالات سے باز آ جانے کے لئے صرف اس قدر کافی ہے کہ قرآنی ہدایتوں کو غور سے پڑھے۔۔۔خدا تعالیٰ کا پاک کلام اس بات کا مخالف ہے کہ کسی کو دین میں داخل کرنے کے لئے قتل کی دھمکی دی جائے۔۔۔۔تاہم میری ہمدردی نے تقاضا کیا کہ تاریخی واقعات وغیرہ روشن ثبوتوں سے بھی مذکورہ بالا عقائد کا باطل ہونا ثابت کروں سو میں اس کتاب (مسیح ہندوستان میں۔ناقل ) میں یہ ثابت کروں گا کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلوب نہیں ہوئے اور نہ آسمان پر گئے اور نہ کبھی اُمید رکھنی چاہیے کہ وہ پھر زمین پر آسمان سے نازل ہو نگے بلکہ وہ ایک سو بیس برس کی عمر پا کر سرینگر کشمیر میں فوت ہو گئے اور سری نگر محلہ خان یار میں ان کی قبر ہے۔1 مرزا صاحب نے اپنے اس الہامی نظریے کو پایہ ثبوت تک پہنچانے کے لئے زبر دست لٹریچر شائع کیا جس میں حضرت مسیح علیہ السلام کی طبعی وفات کو صحیح ثابت کرنے کے لئے انجیل ، قرآن ، حدیث ، کتب طبابت، تاریخ، زبانی روایات، : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۹ء مسیح ہدوستان میں طبع اول صفحہ ۱۲