مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 411
۴۱۱ ۲۵- خدمت اسلام کا سچا کام : وو اخبار مشرق گورکھپور نے جماعت احمدیہ کی مساعی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا۔ہم جماعت احمدیہ کو مبارکباد دیتے ہیں کہ وہ سچا کام خدمت اسلام کا دے رہی ہے اور اس وقت ہندوستان میں کوئی جماعت اتنا اچھا اور ٹھوس کام نہیں کرتی کہ وہ ہر موقع پر مسلمانوں کو حفاظت اسلام اور بقائے اسلام کے لئے توجہ دلاتی رہتی ہے۔باوجود اختلاف عقائد کے ہمارے دل پر اس جماعت کی خدمات کا گہرا اثر ہے اور آج سے نہیں جناب مرزا غلام احمد صاحب مرحوم کے زمانے سے۔اس وقت تک ہم نے کبھی اس کے خلاف کوئی حرف زبان اور قلم سے نہیں نکالا۔-۲۶ قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں کی طرح: اخبار مشرق نے حضرت امام جماعت احمدیہ کے احسانات“ کے عنوان کے تحت لکھا کہ ” جناب امام صاحب جماعت احمدیہ کے احسانات تمام مسلمانوں پر ہیں۔اس وقت ہندوستان میں جتنے فرقے مسلمانوں میں ہیں سب کسی نہ کسی وجہ سے انگریزوں یا ہندوؤں یا دوسری قوموں مرعوب ہو رہے ہیں۔ایک احمدی جماعت ہے جو قرون اولیٰ کے مسلمانوں کی طرح کسی فرد یا جمیعت سے مرعوب نہیں ہے اور خالص ل : اخبار مشرق۔گورکھ پور - یکم ستمبر ۱۹۲۸ء