مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 401 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 401

۴۰۱ مرزا صاحب کا اسلام کے دفاع کے لئے اُٹھنا اور بقول سید حبیب صاحب سارے ادیان غیر کے مقلدین کے دانت کھٹے کر دینا اپنے اندر کوئی مشیت الہی بھی رکھتا تھا یا اس کے متعلق یہ کہنا قرین انصاف لگتا ہے کہ مرزا صاحب نے اپنی کامیابی سے فائدہ اُٹھایا۔اور نبوت کا دعویٰ کر دیا۔یہ یہی فرق ہے جو مرزا غلام احمد صاحب اور ان کے مخالفین کی سوچ میں ہے۔پچھلے قریباً سو سالوں میں بے شمار رسائل ، اخبارات، مسلم اور غیر مسلم مقتدر ہستیوں اور سکالروں نے مرزا صاحب کے افکار پر بحث کی ہے لیکن مرزا صاحب کی قائم کردہ جماعت کی روز افزوں ترقی بذات خود بھی کسی حقیقت کی غمازی کرتی ہے۔- امام برحق : اخبار البشیر “ اٹاوہ نے مرزا صاحب کی وفات پر ” حضرت اقدس مرزا صاحب کی وفات“ کے عنوان کے تحت مندرجہ ذیل شذرہ تحریر کیا۔اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ حضرت اقدس اس زمانے کے نامور مشاہیر میں سے تھے۔ان کے مریدوں میں عوام الناس اور جہلا ، پڑھے لکھے ،غریب وامیر ، عالم و فاضل اور نے تعلیم یافتہ غرضیکہ ہر درجہ اور ہر حیثیت کے مسلمان موجود ہیں۔۔۔۔جواثر کہ حضرت اقدس کا اپنی جماعت پر تھا اس میں کچھ کلام نہیں کہ ہندوستان کے مسلمانوں میں نہ یہ اثر کسی مولوی اور نہ عالم فاضل کو اپنے مریدوں پر تھا اور نہ کسی صوفی اور ولی اللہ کا اپنے مریدوں پر تھا اور نہ کسی لیڈر اور نہ کسی ریفارمر کا اپنے