مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 375 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 375

۳۷۵ سرٹیفکیٹ لکھ دیا اور لکھا کہ اس عرصہ میں میں ان کو کچہری میں پیش ہونے کے قابل نہیں سمجھتا۔اس کے بعد حضرت صاحب نے واپسی کا حکم دیا۔۔۔بعد میں ہم نے سُنا کہ مجسٹریٹ نے سرٹیفکیٹ پر جرح کی اور بہت تلملایا اور ڈاکٹر کو شہادت کے لئے بلوایا مگر اس انگریز ڈاکٹر نے کہا کہ میرا سرٹیفکیٹ بالکل درست ہے اور میں اپنے فن کا ماہر ہوں۔اس پر میرے فن کی رو سے کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا اور میرا سرٹیفکیٹ تمام اعلیٰ عدالتوں تک چلتا ہے۔مجسٹریٹ بڑا بڑا تا رہا مگر کچھ پیش نہ گئی 1 اس روداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ لالہ چندر لال مجسٹریٹ جو مرزا صاحب کو پہلی ہی پیشی پر گرفتار کر کے جیل میں ڈالنے کا مصمم ارادہ کر چکا تھا ہاتھ ملتا رہ گیا اور مرزا صاحب کا گزشتہ صفحات پر درج الہام ” خدا اپنے بندوں کے ساتھ ہے۔وہ تیری غمخواری کرے گا پورا ہوا۔مرزا صاحب کے وکلا نے لالہ چندو لال کی کھلم کھلا معاندانہ روش کے باعث مقدمے کے انتقال کے لئے پہلے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور اور پھر چیف کورٹ لا ہور میں درخواستیں دیں جو بالترتیب ۱۲ فروری ۱۹۰۴ء اور ۲۲ فروری ۱۹۰۴ء کو نا منظور کر دی گئیں۔اس طرح ۲۴ فروری ۱۹۰۴ء کو جب مقدمے کی سماعت پھر سے شروع ہوئی تو چند ولال مجسٹریٹ کا رویہ پہلے سے بھی زیادہ جارحانہ تھا۔دو تین دفعہ کی پیشیوں کے بعد مقدمہ کی سماعت ۱۴؍ مارچ ۱۹۰۴ء کو ہوئی تھی کہ کیپٹن لے : مرزا بشیر احمد - سیرۃ المہدی۔حصہ اوّل ( طبع دوم) صفحات ۹۲ تا ۹۸