مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 364
۳۶۴ کہ لوگ کھڑ کی نہ توڑ دیں۔۔۔حضور علیہ السلام کی زیارت کا لوگوں میں اس قدر جوش تھا کہ ہجوم نے ٹرین روک لی اور اسٹیشن ماسٹر نے بھی ٹرین لیٹ کردی اے III- خدا تعالیٰ کی برکتوں کے نزول کے راستے میں کئی مشاہدے کرنے کے بعد جب گاڑی جہلم پہنچی تو مرزا صاحب کا استقبال کرنے والوں کا بے مثال ہجوم تھا اس نظارے پر مرزا صاحب نے خود یوں تبصرہ کیا۔” جب میں جہلم کے قریب پہنچا تو تخمینا دس ہزار سے زیادہ آدمی ہو گا کہ وہ میری ملاقات کے لئے آیا اور تمام سڑک پر آدمی تھے اور ایسے انکسار کی حالت میں تھے کہ گویا سجدے کرتے تھے اور پھر ضلع کچہری کے ارد گرد اس قدر لوگوں کا ہجوم تھا کہ حکام حیرت میں پڑ گئے۔گیارہ سو آدمیوں نے بیعت کی اور قریباً دوسو کے قریب عورت بیعت کر کے اس سلسلہ میں داخل ہوئی۔۔۔بہت سے لوگوں نے ارادت اور انکسار سے 66 نذرانے دیئے سے IV- جہلم ریلوے اسٹیشن اور جہلم میں مرزا صاحب کی قیام گاہ پر رجوع خلائق کا نظارہ مولوی عبد الغنی صاحب جہلمی نے سوانح مولوی برہان الدین صاحب جہلمی صفحه ۲۹ (غیر مطبوعہ ) پر یوں لکھا ہے۔۔ل : مولوی عبدالواحد سیالکوٹی۔جنوری ۱۹۵۷ء رسالہ خالد صفحہ ۳۹ ( تاریخ احمدیت ۱۹۶۲ء جلد سوم۔صفحات ۲۷۴ - ۲۷۵) : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء-حقیقۃ الوحی۔صفحہ ۲۵۲