مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 353 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 353

۳۵۳ وو ان شانئک هو الابتر تیرا دشمن ہی ابتر ہوگا۔اس الہام کے بارے میں مرزا صاحب نے اپنی کتاب انجام آتھم میں لکھا کہ یه الهام که ان شانِئَكَ هو الابتر “ اس وقت اس عاجز پر خدا تعالیٰ کی طرف سے القا ہوا۔کہ جب ایک شخص نو مسلم سعد اللہ نام نے ایک نظم گالیوں سے بھری ہوئی اس عاجز کی طرف بھیجی تھی اور اس میں اس عاجز کی نسبت اس ہندو زادہ نے وہ الفاظ استعمال کئے تھے کہ جب تک ایک شخص در حقیقت شقی، خبیث طینت ، فاسد القلب نہ ہو ایسے الفاظ استعمال نہیں کر سکتا۔۔۔۔سویہ الہام اس کے اشتہار اور رسالہ کے پڑھنے کے وقت ہوا کہ ان شانِئَكَ هو الابتر “سواگر اس ہندو زادہ بدفطرت کی نسبت ایسا وقوع میں نہ آیا اور وہ نامراد اور ذلیل اور رسوا نہ مرا تو سمجھو کہ یہ خدا کی طرف سے نہیں ہے ماسٹر سعد اللہ لدھیانوی نے ۱۸۹۰ء میں مرزا غلام احمد صاحب کی موت اور اس کے سلسلہ کی تباہی اور نابود ہو جانے کی پیشگوئی کی تھی جب کہ مرزا غلام احمد صاحب نے ۱۸۹۴ء میں ماسٹر سعد اللہ لدھیانہ کی ہلاکت اور اس کی نسل کے ختم ہو جانے کی الهامی پیشگوئی کی تھی۔اس دوران یکے بعد دیگرے متعدد ایسے واقعات گزرتے لی : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۴ ء - اشتہار مندرجہ انوار الاسلام۔صفحہ ۱۲ ( مجموعہ اشتہارات۔جلد دوم صفحه ۷۹) ہے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۸ء- انجام آتھم۔حاشیہ صفحات ۵۸-۵۹