مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 328
۳۲۸ حضرت خواجہ غلام فرید صاحب سجادہ نشین چاچڑاں شریف کا مرزا صاحب کے نام خط : (عربی سے اردو ترجمہ ) تمام تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں جو رب الا رباب ہے اور درود اس رسول مقبول پر جو یوم الحساب کا شفیع ہے اور نیز اس کی آل اور اصحاب پر اور تم پر (یعنی مرزا غلام احمد پر۔ناقل ) سلام اور ہر ایک پر جو راہ ثواب میں کوشش کرنے والا ہو۔اس کے بعد واضح ہو کہ مجھے آپ کی وہ کتاب پہنچی جس میں مباہلے کے لئے جواب طلب کیا گیا ہے اور اگر چہ میں عدیم الفرصت تھا تاہم میں نے اس کتاب کی ایک ایک ججز کو جو حسن خطاب اور طریق عتاب پر مشتمل تھی پڑھی ہے۔سواے ہر ایک عبیب سے عزیز تر ! تجھے معلوم ہو کہ میں ابتدا سے تیرے لئے تعظیم کرنے کے مقام پر کھڑا ہوں تا مجھے ثواب حاصل ہو اور کبھی میری زبان پر بیجز تعظیم اور تکریم اور رعایت آداب کے تیرے حق میں کوئی کلمہ جاری نہیں ہوا اور اب میں مطلع کرتا ہوں کہ میں بلا شبہ تیرے نیک حال کا معترف ہوں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ تو خدا کے صالح بندوں میں سے ہے اور تیری سعی عند اللہ قابلِ شکر ہے جس کا اجر ملے گا اور خدائے بخشندہ بادشاہ کا تیرے پر فضل ہے۔میرے لئے عاقبت بالخیر کی دعا کر اور میں آپ کے لئے انجام خیر وخوبی کی دُعا کرتا ہوں۔اگر مجھے طول کا اندیشہ نہ ہوتا تو