مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 322 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 322

۳۲۲ کہ کہاں گئے اور ان کا کیا ہوا۔ساتھ ہی اس مقدمے کے اہم کردار محمد بخش ڈپٹی انسپکٹر بٹالہ جس نے تعصب کی بنا پر مرزا صاحب کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ بنایا اور اسے سچ ثابت کرنے کے لئے ناخنوں تک زور لگا یا وہ بھی طاعون سے ہلاک ہوا اور اپنے کئے کی سزا پا کر اس جہاں سے رخصت ہوا۔X - مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی طرف سے مخالف علماء کو مباہلے کی فیصلہ کن دعوت : ۱۸۹۷ء میں جب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی تصنیف انجام آتھم منظر عام پر آئی تو مرزا صاحب کے الہام الہی کے دعوے کو بیس برس سے زائد کا عرصہ گذر چکا تھا۔اس دوران آپ گوشہ گمنامی سے نکل کر ساری دنیا اور خاص طور پر ہندوستان کے طول وعرض میں روشناس ہوئے۔آپ نے مامور وقت ہونے کا دعویٰ کیا اور بلا شبہ ہزاروں نیک اور پر ہیز گاراور تعلیم یافتہ لوگوں کی جماعت آپ کے ہاتھ پر بیعت کر کے آپ کے گرد جمع ہو گئی۔متعدد آریوں، عیسائیوں اور مختلف مکاتیب فکر کے مسلمان علماء سے آپ کے مذہبی مسائل پر مباحثے ہوئے۔اس دوران مرزا صاحب نے ایسا لٹریچر بھی پیدا کیا جس کو بڑے پیمانے پر مسلمان حلقوں میں پسند کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی مسلمان علماء کا ایک کثیر طبقہ ایسا بھی سامنے آیا جس نے نہ صرف مرزا صاحب پر کفر کا فتویٰ لگایا بلکہ اُن میں سے بہت سے اس فتویٰ پر بضد ہو گئے اور آج تک آپ کی قائم کردہ جماعت احمدیہ کے متعلق ایسا ہی عقیدہ رکھتے ہیں جوں جوں مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اپنے دعاوی کی صداقت کے لئے دلائل مہیا کرتے گئے