مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 319
۳۱۹ کی سڑک گزر کر دھار یوال کے کارخانے کے ساتھ گزرتے ہوئے آگے بڑھے تو دیکھا کہ ایک ہجوم حضور کے استقبال کے لئے چشم براہ ہے۔۔۔۔۔ذرا اور آگے جب ڈاکخانہ کے متصل پہنچے تو دھاریوال کے مشہور اون کے کارخانہ کے ہندو، مسلمان ملازم اور ڈاکخانہ کے کلرک دوڑ کر آگے آئے اور کیمپ ( عدالت کا کیمپ۔ناقل ) کا پتہ بتایا۔۔۔حضور آگے آگے جارہے تھے اور پیچھے خلقت کا ایک انبوہ تھا۔اور پھر خیمہ سے کوئی سو قدم کے فاصلہ پر اتر پڑے۔آپ بیٹھ گئے اور حضور کے مخلصین بھی ارد گرد حلقہ بنا کر مؤدبانہ بیٹھ گئے۔۔۔اور چند ہی منٹوں میں کوئی تین، چار سو آدمی جمع ہو گیا۔اور یہ مجمع اس قدر بڑھا کہ حضور کو بیٹھنا ہی دشوار ہو گیا۔۔۔اسی دن آنے والوں کی تعداد۔۔۔ایک محتاط اندازے کے مطابق۔۔۔۔دو اڑھائی ہزار تک پہنچ چکی تھی۔۔۔( جمعہ کا دن تھا۔ناقل ) ڈیڑھ ہزار نے نماز جمعہ دا کی نماز جمعہ کے بعد لوگوں کا ہجوم بہت ہو گیا۔چلنے کو راستہ نہ ملتا تھا۔آخر عبادت علی نام ایک صاحب نے کہا کہ حضور لوگ دور دور سے سے کاروبار چھوڑ کر آئے ہیں حضور پل پر کھڑے ہو کر سب کو زیارت کرائیں چنانچہ حضور انور چند منٹ پل پر رونق افروز ر ہے۔( اور دوسری طرف۔ناقل ) مولوی محمد حسین بٹالوی کی حالت یہ : اخبار الحکم - قادیان ۳۱ / جنوری ۱۸۹۹ء ( تاریخ احمدیت جلد سوم - صفحات ۵۲-۵۳)