مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 286 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 286

۲۸۶ مخاطب کر کے اشتہار دیا کہ ”اے برادران اسلام ! کل دہم ذیقعد وشنبہ کو بمقام مندرجہ عنوان میاں عبد الحق غزنوی اور بعض دیگر علماء جیسا کہ انہوں نے وعدہ کیا ہے اس عاجز سے اس بات پر مباہلہ کریں گے کہ وہ لوگ اس عاجز کو کا فراور دجال اور بے دین اور دشمن اللہ جلشانہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سمجھتے ہیں اور اس عاجز کی کتابوں کو مجموعہ کفریات خیال کرتے ہیں اور اس طرف یہ عاجز نہ صرف اپنے تئیں مسلمان سمجھتا ہے بلکہ اپنے وجود کو اللہ اور اس کی راہ میں فدا کئے بیٹھا ہے۔۔۔۔اگر میری کتابیں خدا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ کے مخالف اور کفر سے بھری ہوئی ہیں تو خدا تعالیٰ وہ لعنت اور عذاب میرے پر نازل کرے جو ابتدائے دنیا سے آج تک کسی کافر، بے ایمان پر نہ کی ہو۔۔۔۔بڑے ثواب کی بات ہو گی اگر آپ صاحبان کل دہم ذیقعد کو دو بجے کے وقت عید گاہ میں مباہلہ میں آمین کہنے کے لئے تشریف لاویں لے ۲۷ رمئی ۱۸۹۳ء کے دن ۲ بجے کثیر تعداد میں امرتسر اور نواح کے لوگ مباہلہ دیکھنے کے لئے جمع ہو گئے۔مرزا غلام احمد صاحب مع احباب کے دو بجے عید گاہ میدان میں پہنچ گئے۔تھوڑی دیر بعد مولوی حسین بٹالوی بھی تشریف لے آئے اور آتے ہی عید گاہ کے منبر پر کھڑے ہو کر گالیوں سے بھر پور تقریر شروع کر دی حالانکہ یہ : مرزا غلام احمد قادیانی - اشتہار ۲۶ رمئی ۱۸۹۳ء ( مجموعہ اشتہارات مرزا غلام احمد صاحب جلد 1 صفحات ۴۲۶ - ۴۲۷)