مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 241
۲۴۱ باب ہشتم مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے چازاد بھائیوں کی طرف سے مخالفت اور اُن کا انجام مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے والد بزرگوار مرزا غلام مرتضی صاحب کے چار اور بھائی بھی تھے جن کے نام مرزا غلام مصطفیٰ صاحب ، مرزا غلام محمد صاحب، مرزا غلام محی الدین صاحب اور مرزا غلام حیدر صاحب تھے۔مرزا غلام مرتضی صاحب کے متعلق چند باتیں باب اوّل میں درج کی گئی ہیں۔آپ حاذق طبیب، شاہانہ مزاج کے مالک، عالی ہمت اور جلالی شان رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت بامروت اور اعلیٰ اخلاق کے انسان تھے۔شعر و شاعری میں بھی دسترس رکھتے تھے اگر چہ مکمل طور پر دنیا دارانہ مزاج رکھتے تھے لیکن خدا تعالیٰ کی ذات اور فرمودات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک خاص صالحا نہ لگاؤ بھی رکھتے تھے۔اُن کی اپنی ایک وسیع خاندانی لائبریری تھی۔جس میں قیمتی کتب کا ایک نایاب ذخیرہ تھا۔یہ سب امور اس خاندان کے اسلام اور علم کے ساتھ تعلق کے آئینہ دار تھے۔مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے ایک بڑے بھائی مرزا غلام قادر صاحب تھے جو ۱۸۸۳ء میں پچپن سال کی عمر میں فوت ہو گئے۔وہ بھی اگر چہ پوری طرح دنیا وی رنگ میں رنگے ہوئے تھے لیکن ساتھ ہی وہ بہادری