مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 240 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 240

۲۴۰ آپ نے ڈوئی کے ساتھ مقابلہ کیا۔اب ڈوئی کی موت کے بعد آپ کی شہرت بہت بڑھ گئی ہے کیونکہ آپ نے نہ صرف ڈوئی کی موت کی پیشگوئی کی بلکہ یہ بھی بتایا تھا کہ وہ آپ کی زندگی میں مرے گا اور بڑی حسرت اور در داور دُکھ کے ساتھ مرے گا۔۔۔اس وقت ڈوئی ۵۹ سال کا تھا اور یہ نبی ۷۵ سال کا 1 اس تبصرے کے بعد اخبار مذکورہ بالا نے مرزا صاحب کی ۲۳ اگست ۱۹۰۳ء کی پیشگوئی والے اشتہار کا اکثر حصہ شائع کیا اور لکھا کہ پہلے تو ڈوئی نے اس مشرق کی طرف سے آنے والے چیلنج پر کوئی توجہ نہ دی پھر ایک دو دفعہ استہزاء کے طور پر اس کا تذکرہ کیا اور مرزا غلام احمد صاحب کو بیوقوف محمد مسیح کہہ کر پکارا اس پر مرزا صاحب نے چیلنج دیا کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہو وہ دوسرے کی زندگی میں تباہ ہو جائے پھر اخبار لکھتا ہے کہ (ترجمہ) ڈوئی ایسی حالت میں مر گیا کہ اُس کے دوست اس کو چھوڑ چکے تھے اور اس کی جائداد تباہ ہو چکی تھی۔اس کو فالج اور دیوانگی کا حملہ ہوا اور وہ ایسی حالت میں ایک درد ناک موت مرا کہ اس کا صحون اندرونی تفرقات سے پارہ پارہ ہو چکا تھا۔“ ہے ل ، ۲ : خلیل احمد ناصر ۱۹۵۴ء-عبرتناک انجام صفحات ۹۸ تا ۱۰۲