مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 1
باب اوّل مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی ابتدائی زندگی بچپن سے تصنیف براہین احمدیہ تک (۱۸۳۵ء – ۱۸۸۰ء) 1- بچپن اور اوائل جوانی: مرزا غلام احمد صاحب قادیانی بانی جماعت احمدیہ کے ابتدائی حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے جد امجد مرزا ہادی بیگ ایک فارسی الاصل شاہی خاندان میں سے تھے جن کی مغلیہ شہنشاہ بابر سے بھی قرابت داری تھی۔مرزا ہادی بیگ کی نویں پشت میں مرزا فیض محمد صاحب پیدا ہوئے جن کو شہنشاہ محمد فرخ سیر (۱۷۱۳-۱۷۱۹) کی طرف سے مفت ہزاری کا منصب دیا گیا۔اسی خاندان کے مرزا گل محمد ، نیک پارسا اور اعلیٰ درجہ کی حربی صلاحیت کے مالک تھے۔ان کے مغل تاجداروں عالمگیر ثانی (۱۷۵۹-۱۷۵۴) اور اس کے جانشین شاہ عالم ثانی (۱۷۵۹-۱۷۰۶) سے بہت گہرے تعلقات تھے۔اس سارے عرصے کے دوران قادیان اور اس کے اردگرد کے علاقے میں ایک مضبوط اسلامی ریاست کم و بیش پونے دوسو برس تک قائم رہی۔مرزا گل محمد صاحب کی وفات کے بعد ان کے جانشین مرزا عطا محمد سکھوں کی یلغار کے