مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page xxiii of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page xxiii

xiv خدا تعالیٰ کے حضور اس التجا کے ساتھ دعا کریں کہ دلوں کا حال جاننے والا قادر وتوا نا خدا سچ پر قائم گروہ کو سرخرو کرے اور جھوٹ پر قائم گروہ کو ناکام و نامراد اور خائب و خاسر کرے۔امام جماعت احمدیہ کی طرف سے اس مباہلے کی تحریری نقول تمام سر کردہ مذہبی لیڈروں ، اکابرین قوم اور گزشتہ صدر پاکستان کو روانہ کر دی گئی تھیں اور ہزاروں پاکستانیوں کو دستی پہنچادی گئی ہیں اور صرف اس قدر تقاضا کیا ہے کہ جو کوئی بھی اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اس میں امام جماعت کے مد مقابل فریق بننا چاہے وہ اس مباہلے پر دستخط کر دے اور اخبار میں اعلان کر دے اور فیصلہ خدا پر چھوڑ دے۔امید ہے کہ جماعت احمدیہ کے کم از کم مشہور مکذبین اس نادر موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے اور فوراً اس چیلنج کو قبول کریں گے۔زیر نظر کتاب میں مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے ابتدائی حالات ، عقائد اور عام مسلمانوں کے ساتھ اختلافات کا اختصار سے جائزہ لیا گیا ہے تا کہ ہمارے قارئین کو مرزا صاحب اور آپ کے مخالفین کے درمیان نزاع کا پس منظر معلوم ہو سکے۔اس کے بعد آپ کے اور مخالفین کے درمیان چند مشہور علمی اور روحانی معرکوں کا احوال درج کیا ہے۔چونکہ جماعت احمد یہ دراصل مرزا صاحب کے وجود ہی کی دوسری تعبیر ہے اس لئے زیر نظر تصنیف کو اس عنوان کی کتاب کا حصہ اوّل ہی کہا جاسکتا ہے۔اگر عمر نے وفا کی تو بعد کے واقعات جن کی تاریخ زیادہ طویل ہے بعد میں مرتب کئے جائیں گے۔منظور احمد ایم ایس سی ، پی ایچ ڈی کراچی