مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 181 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 181

۱۸۱ خونیوں کے حملے سے ڈرنے والا طبعی جوش سے دکھلاتا ہے بلکہ اُس نے تو اپنا دامن قسم کھانے سے بھی پاک نہ کیا جس کے کھانے میں نہ صرف آسانی بلکہ نقد چار ہزار روپیہ ملتا تھا۔سو سوچنا چاہئے کہ وہ کس قدر اپنے اس بہتان اور جھوٹ سے ہراساں اور ترساں تھا کہ باوجود یہ کہ اُس کے داماد بڑی بڑی حکومت کے عہدوں پر معزز تھے اور اُس کے عیسائی دوست گورنمنٹ میں اوّل درجہ کی رسائی رکھتے تھے پھر بھی اُس کا دل اس بات پر مطمئن نہ ہو سکا کہ وہ ایسی نالش کے بعد پھر بچ کر اپنے گھر میں آجائے گا۔اگر روئت کی شہادتوں سے یہ ثابت کرنا آتھم کو میسر آ سکتا کہ در حقیقت یہ نا جائز حملے ہوئے تو کم سے کم وہ اخباروں کے ذریعے اس ثبوت کو پبلک پر ظاہر کرتا کیونکہ اس کامیابی کے اندر عیسائیوں کا بڑا مد عا بھرا ہوا تھا۔وجہ یہ کہ اس کا عام نتیجہ یہ تھا کہ ہمارا کاذب اور مفتری ہونا ہر ایک پر کھل جاتا اور کم سے کم یہ کہ ہمارے چال چلن کی نسبت ہر ایک کو قومی طبہ پیدا ہو جاتا اور صفحات تاریخ میں ہمیشہ یہ واقعہ قابلِ ذکر سمجھا جاتا۔اس امر میں کس کا اطمینان ہو سکتا ہے کہ آتھم نے ان بہتانوں کو پیش کر کے اور پھر ثبوت دینے سے روگرداں ہو کر بے ایمانی اور دروغگوئی کی راہ کو اختیار نہیں کیا۔“۔مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۷ ء - انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد اصفحات ۱۹،۱۴ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۷ ء - انجام آتھم۔روحانی خزائن جلدا اصفحات ۲۹-۱۹،۱۳،۳۰