مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 177 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 177

122 مرزا غلام احمد صاحب نے اپنے انعامی اشتہارات میں عیسائی پادریوں کو بھی اس قسم کا واسطہ دے کر ان سے اپیل کی کہ سچ اور جھوٹ کا فیصلہ کرنے کے لئے وہ عبداللہ آ تتم کو قسم کھانے پر آمادہ کریں۔آپ نے لکھا کہ ”جو ولد الحلال ہے اور در حقیقت عیسائی مذہب کو ہی غالب سمجھتا ہے تو چاہئے کہ ہم سے دو ہزار روپیہ لے لے اور آتھم صاحب سے ہماری منشاء کے مطابق قسم دلا دے پھر جو کچھ چاہے ہمیں کہتا رہے۔لیکن ان انعامی اشتہارات میں مرزا صاحب نے واضح کر دیا کہ چونکہ آتھم صاحب دل میں عذاب الہی سے خوف زدہ ہیں اس لئے ہر گز جھوٹی قسم نہیں کھائیں گے۔آپ نے لکھا کہ تھم اس اشتہار کی طرف رخ نہیں کرے گا کیونکہ کا ذب ہے اور اپنے دل میں خوب جانتا ہے کہ وہ اس خوف سے مرنے تک پہنچ چکا تھا اور اُس کا دل گواہی دے گا کہ ہمارا الہام سچا ہے گو وہ اس بات کو ظاہر نہ کرے لیکن اگر دنیا کی ریا کاری سے اس مقابلہ پر آئے گا تو پھر الہی عذاب کامل طور پر رجوع کرے گا۔“ ہے آخری اور ساتویں انعامی اشتہار میں مرزا صاحب نے یہاں تک لکھ دیا کہ اگر آتھم کو عیسائی لوگ ٹکڑے ٹکڑے بھی کر دیں اور پھر ذبح بھی کر ڈالیں تب بھی وہ قسم نہیں کھائیں گے۔‘“ سے ۲۰۱، ۳: مرزا غلام احمد قادیانی - انعامی اشتہارات ا تا ۷ ، ۶ ستمبر ۱۸۹۴ء سے 6 ۳۰ / دسمبر ۱۸۹۵ء