مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 153 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 153

۱۵۳ مختصراً قارئین کی دلچسپی کے لئے درج کر رہے ہیں۔مرزا صاحب لکھتے ہیں کہ تخمیناً پندرہ یا سولہ سال کا عرصہ گذرا ہو گا۔( یہ واقعہ ۱۸۷۷ء کا ہے۔ناقل ) یا اس سے کچھ زائد ہو کہ اس عاجز نے اسلام کی تائید آریوں کے مقابل پر ایک عیسائی کے مطبع میں جس کا نام رلیا رام تھا اور وہ وکیل بھی تھا اور امرتسر میں رہتا تھا اور اس کا ایک اخبار بھی نکلتا تھا ایک مضمون بغرض طبع ہونے کے ایک پیکٹ کی صورت میں جس کی دونوں طرفیں کھلی تھیں بھیجا اور اس پیکٹ میں ایک خط بھی رکھ دیا۔چونکہ خط میں ایسے الفاظ تھے جن میں اسلام کی تائید اور دوسرے مذہب کے بطلان کی طرف اشارہ تھا اور مضمون کے چھاپ دینے کے لئے تاکید بھی تھی۔اس لئے وہ عیسائی مخالفت مذہب کی وجہ سے برافروختہ ہوا اور اتفاقاً اُسے دشمنانہ حملے کے لئے یہ موقع ملا کہ کسی علیحدہ خط کا پیکٹ میں رکھنا قا نو نا ایک جرم تھا۔( آج کل یہ جرم نہیں۔ناقل ) جس کی اس عاجز کو کچھ بھی اطلاع نہ تھی اور ایسے جرم کی سزا میں قوانین ڈاک کی رو سے پانچ سو روپے جرمانہ یا چھ ماہ تک قید ہے سو اس نے مخبر بن کر افسران ڈاک سے اس عاجز پر مقدمہ دائر کر دیا اور قبل اس کے جو مجھے اس مقدمہ کی کچھ اطلاع ہو رڈیا میں اللہ تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ رلیا رام نے ایک سانپ میرے کاٹنے کے لئے مجھ کو بھیجا ہے اور میں نے اُسے مچھلی کی طرح تل کر واپس بھیج دیا ہے۔میں جانتا ہوں کہ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ آخر وہ مقدمہ جس طرز سے عدالت میں فیصلہ پایا وہ