مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 149 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 149

۱۴۹ ساتھ نہ صرف بہمت تھے بلکہ اس کے با قاعدہ ممبر تھے لیکن عین انہی دنوں میں مرزا غلام احمد قادیانی نے جو مسلمانوں میں ایک بڑے عالم تھے ہندوؤں اور عیسائیوں کے خلاف کتابیں لکھیں اور اُن کو مناظرے کے لئے چیلنج دیا۔افسوس ہے کہ برہمو سماج کے کسی ودوان نے اس چیلنج کی طرف توجہ نہیں کی جس کا اثر یہ ہوا کہ وہ مسلمان جو کہ برہمو سماج کی تعلیم سے متاثر تھے نہ صرف پیچھے ہٹ گئے بلکہ با قاعدہ بر ہمو سماج میں داخل ہونے والے مسلمان بھی آہستہ آہستہ اُسے چھوڑ گئے۔“ - برہمو سماجی مصنف رام داس گوڑ نے لکھا کہ راجہ رام موہن رائے کی زبر دست شخصیت نے انگلستان اور امریکہ میں برہمو سماج کو یونی ٹیرین چرچ کی شکل میں قائم کیا اور سینکڑوں خاندانوں نے آپ کے ہاتھ پر برہمو سماج کی دیکھشا لی لیکن افسوس ہے کہ بھارت کے مسلمانوں پر قادیانی سپر وائے کی وجہ سے بہت بُرا پر بھاؤ پڑا اور مسلمانوں میں سے شرو مالو جو ہر ہمو سماج کے ممیوں سے پر بھاوت ہو چکے تھے قریباً قریب پیچھے ہٹ گئے۔“ ہے لے : دیونند رناتھ سہائے ۱۹۲۰ء- رساله کومدی ،کلکته اگست ۱۹۲۰ء : رام داس گوڑ۔ہند و تو - صفحه ۹۸۲