مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 147 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 147

۱۴۷ باب ششم مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور بر هموسماج تحریک اُنیسویں صدی کے اوائل میں آریہ سماج تحریک سے تقریباً پچپن برس قبل مشہور ہندو لیڈر راجہ رام موہن رائے نے ایک جدید مذہبی تحریک کی بنیاد ڈالی اس کا نام بر ہموسماج تھا۔راجہ صاحب کی وفات کے بعد برہمو سماج تحریک متعدد شاخوں میں بٹ گئی جن میں سے پنجاب میں اس کے سرگرم لیڈر پنڈت شیو نرائن اگنی ہوتری تھے۔ان پنڈت صاحب کا ذکر باب پنجم میں اشارۃ ہو چکا ہے۔مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے آریہ سماجی لیڈروں کے ساتھ مباحثوں میں انہی کو ثالث کی حیثیت سے نامزد کیا تھا اور انہوں نے مباحثوں پر اپنے تبصروں میں مرزا غلام احمد صاحب کے اسلام کے حق میں دلائل کی برتری کا فراخ دلی سے اعتراف کیا تھا۔جب مرزا صاحب کو آریہ لیڈروں سے چند ابتدائی مباحثوں سے فرصت میسر آئی تو آپ نے پنڈت شیو نرائن اگنی ہوتری صاحب لیڈر برہمو سماج سے ضرورتِ الہام پر مباحثہ کیا جو ۲۱ رمئی سے ۷ ارجون ۱۸۷۹ ء تک جاری رہا۔دوران مباحثہ پنڈت صاحب نے یہ تجویز پیش کی کہ مباحثے کی روداد کو اخبار میں شائع کرنا شروع کر دیا جائے۔مرزا