مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page xvii
viii -10 جزیہ وصول کیا جائے۔احمدیوں کو صرف ایک ہی قسم کا لباس پہننے کی اجازت ہو۔اگر کوئی مسلمان مشتعل ہو کر کسی احمدی کو قتل کر دے تو اس مسلمان پر قتل کا مقدمہ نہ بنایا جائے۔کسی احمدی کو اجازت نہ ہو کہ وہ اپنے مسلمان ہمسایوں کے برابر مکان کی چھت تعمیر کرے وغیرہ وغیرہ۔ان قانونی ، معاشرتی اور معاشی زنجیروں سے ہزاروں خوف زدہ اور پریشان حال احمدی خاندان ، پاکستان سے ہجرت کر کے غیر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔یہاں تک کہ جماعت احمدیہ کے موجودہ امام بھی اس پر مجبور کر دئیے گئے کہ وہ اپنا مشن جاری رکھنے کے لئے کسی انصاف پسند معاشرے کی طرف ہجرت کر جائیں۔ہجرت سُنت رسول بھی ہے۔آگ ہے۔اولادِ ابراہیم ہے۔نمرود ہے۔پھر کسی کو۔پھر کسی کا۔امتحان مقصود ہے۔ان حالات میں کہ پاکستان میں احمدیوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے اور ظلم و ناانصافی کی انتہا کر دی گئی ہے، مناسب ہو گا کہ اگر ہم مسلمانوں پر وارد ہونے والی مصیبت پر مصیبت اور الہی عذابوں کو نہیں دیکھ سکتے تو تاریخ کے چند صفحات کو ہی الٹ کر دیکھ لیں۔وقت بڑا بے رحم منصف ہے۔فطرت افراد سے اغماض بھی کر لیتی ہے کبھی کرتی نہیں ملت کے گناہوں کو معاف مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کو فوت ہوئے ۸۰ سال گذر چکے ہیں کسی کے لئے ممکن نہیں کہ گذرے ہوئے واقعات کو مسخ کر کے تاریخ کو تبدیل کر دے۔