مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 89 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 89

۸۹ کی تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ آخر کار جب مرزا صاحب نے مسئلہ مذکور اپنی بحث میں باطل ثابت کر دیا تو لا چار سوامی جی نے مرزا صاحب کو یہ پیغام بھیجا کہ حقیقت میں ارواح بے انت نہیں ہیں۔ا مہاشہ دیودت کا تبصرہ: مہاشہ دیودت صاحب ایک آریہ سماجی لیڈر تھے۔انہوں نے آریہ تحریک کی کارکردگی پر ایک آریہ سماج اور پر چار کے سادھنا“ نامی کتاب تحریر کی۔اس میں انہوں نے کھلے دل سے اعتراف نہیں کیا کہ مرزا صاحب کے بیان کردہ اسلام کے اصول صحیح اور آریہ تحریک کے عقائد بقول پنڈت شیو نرائن اگنی ہوتری لغو اور بے ہودہ تھے تاہم انہوں نے بعض عذرات کی شرط کے ساتھ یہ تسلیم کیا ہے کہ مرزا صاحب کے شائع کردہ لٹریچر سے آریہ سماجی لیڈر مسلمانوں میں خاطر خواہ نفوذ پذیر نہیں ہو سکے وہ لکھتے ہیں کہ اجمیر سے چل کر سوامی دیانند چاند پور پہنچے اور مسلمانوں سے زبر دست مناظرہ کیا۔مسلمانوں کی طرف سے مولوی محمد قاسم صاحب اور مولوی عبدالمنصو ر صاحب پیش ہوئے اور ان کی مدد کے لئے بہت سے مولوی موجود تھے لیکن سوامی جی مہاراج کے ساتھ صرف منشی بختاور سنگھ اور منشی اندر من مرآد آبادی تھے۔سوامی جی نے اعتراضات کی اس قدر ل : پنڈت شیو نرائن اگنی ہوتری - اخبار برادر ہند۔جولائی ۱۸۷۸ء بحوالہ حیات النبی۔شیخ یعقوب علی عرفانی جلد اول صفحات ۱۱۴ - ۱۱۸