معجزات القرآن

by Other Authors

Page 64 of 126

معجزات القرآن — Page 64

126 125 اسمائے انبیاء کے اعداد اور معارف مخفیہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے فرمایا ہے کہ: تر آن شریف کے حروف اور اُن کے اعداد بھی معارف مخفیہ سے خالی نہیں ہوتے “ ( نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 422) حضور کے اس ارشاد پر خیال آیا کہ انبیاء کے اسماء کا جائزہ لیا جائے اور دیکھا جائے کہ اُن کے ناموں کے اعداد میں بھی کوئی معارف پائے جاتے ہیں کہ نہیں۔چنانچہ سب سے پہلے لفظ آدم کے اعداد شمار کئے تو معلوم ہوا کہ وہ 46 ہیں اور پھر لفظ محمد کے اعداد شمار معلوم کئے تو معلوم ہوا کہ وہ لفظ آدم کے اعداد 46 سے دوگنا ہیں یعنی 92۔یہ کیفیت دیکھ کر مجھے یہ احساس ہوا کہ یہ 92 کا عدد بحساب شمسی عمر دنیا اور عمر ملت اسلامیہ کا مجموعہ ہے کیونکہ عمر دنیا بحساب شمسی 6900 سال ہے اور ملتِ اسلامیہ کی عمر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بعد پورے 2300 سال ہے۔لہذا یہ 92 کا عدد انہیں اعداد کا مجموعہ ہے۔جب یہ کیفیت دیکھی تو سورۃ العصر کے اعداد میرے ذہن میں آئے کیونکہ اس سورۃ کے اعداد کی رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش کے بعد 4598 سن شمسی میں ہوا اور جب ان اعداد میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے دو سال جمع کئے گئے تو پورے 4600 سال میرے سامنے آگئے۔یہ کیفیت دیکھ کر مجھے محسوس ہوا کہ لفظ آدم کے اعداد 46، بجائے 46 سال کے 46 صدیوں کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی 63 سالہ حیات طیبہ کی نشان دہی کرنے کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دو سال کی خلافت کی بھی نشان دہی کرتے ہیں اور یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جتنے انبیاء گزر چکے تھے ان سب کے کمالات جمع ہو کر حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود مبارک میں مجتمع ہو گئے۔اور پھر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وساطت سے اُمت کی طرف منتقل ہونے لگے۔گویا اسم آدم کے اعداد 46 کا مقصد انہی 65 سال کی نشان دہی تھی یعنی 63 سال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کے اور دو سال حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کے۔اس کے بعد خیال آیا کہ کیا جملہ انبیاء کے اسماء بھی اپنے اعداد کی جہت سے اس حقیقت کی تصدیق کرتے ہیں یا نہیں۔چنانچہ میں نے ان تمام انبیاء کے اسماء کے اعداد نکالے اور جب تمام اعداد کو جمع کیا تو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ان کا میزان پورے 4665 سال ہے گویا ان اعداد میں 4600 کے علاوہ 65 کے اعداد زائد دکھائے اور حضور کی عمر مبارک کے 63 سال کو اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کے دو سال کو ایک الگ خط کے ذریعہ نمایاں کر کے دکھایا۔یہ انبیاء تعداد میں 24 ہیں۔تفصیل حسب ذیل ہے: 1۔آدم 2۔ادریس 3 - نوح 4۔ہود 5- صالح 46 275 64 15 129 6۔ابراہیم 7 لوط 8۔اسماعیل 9۔اسحاق 10۔یعقوب 45 259 212 170 188 11 - یوسف 12۔ایوب 13 - الیسع 14۔ذوالکفل 15۔موسیٰ۔156 19 171 861 107 16۔ہارون 17 - شعیب 18۔داؤد 19 - سلیمان 20 یونس 262 382 15 191 126 21 - الیاس 22۔زکریا 23 یی 24 امسیح کل میزان 29 238 102 عیسی ابن مریم 633 4665