مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 55 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 55

55 پر مامور کیے جائیں گے۔خواب میں حضرت نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی۔حضور ﷺ نے دریافت فرمایا تو کس خاندان سے ہے۔عرض کیا حضور کے خاندان سے ہی ہوں۔فرمایا قریب آ اور پھر اپنا لعاب دہن آپ کی زبان پر ، ہونٹوں پر اور منہ میں ڈال دیا اور فرمایا جا خدا تجھے برکت دے۔پھر خود بیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضور ﷺ کو خانہ کعبہ میں نماز پڑھتے دیکھا۔نماز کے بعد میں نے عرض کیا حضور مجھے کچھ سکھائے۔آپ نے اپنی آستین سے میزان مجھے عطا کی اور فرمایا تیرے لیے میری طرف سے یہ عطیہ ہے۔امام صاحب فرماتے ہیں کہ ایک معبر سے میں نے تعبیر پوچھی تو اس نے بتایا کہ تم دنیا میں حضور علیہ السلام کی سنت مطہرہ کی نشر و اشاعت میں امام بنو گے۔سے دوسری صدی کے مجدد آپ کو دوسری صدی کا مجدد تسلیم کیا جاتا ہے۔ابوبکر بزاز راوی ہیں کہ انہوں نے عبدالمالک سے سنا وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت امام احمد بن حنبل کے پاس تھا اور امام شافعی کا ذکر چل پڑا۔تو میں نے دیکھا کہ امام احمد بن حنبل امام شافعی کی بہت تعریف کرتے تھے اور کہتے تھے کہ حدیث میں آیا ہے کہ خدا تعالی اس امت کیلئے ہر صدی کے سر پر ایسا شخص پیدا کرے گا جو دین کو قائم کرے گا۔سو پہلی صدی پر عمر بن عبدالعزیز ہوئے اور مجھے امید ہے کہ دوسری صدی کے مجددامام شافعی ہیں۔ہے نواب صدیق حسن خانصاحب امام صاحب کے متعلق لکھتے ہیں :- که دوسری صدی میں فتنہ مامون اٹھا۔اس نے خلق قرآن کا عقیدہ اور کئی دوسرے بد عقائد کی تشہیر کی اور سارے ملک میں اپنے زمانے کے علماء کو جو ان عقائد کا اقرار نہ کرتا تھا اسے مار پیٹ، قید و بند اور قتل کی سزاد یتا اور یہ اس صدی کے عظیم فتنوں میں سے تھا۔اور اس بادشاہ سے پہلے کسی نے بھی مخلوق خدا کو اس بدعت کی طرف نہیں بلایا تھا۔خدا تعالیٰ نے اس فتنہ کے استیصال کیلئے حضرت امام شافعی کو بھیجا اور زمین آپ کے علم سے بھر گئی۔۵ اُس زمانے کے حالات اس زمانے میں مناظروں کی کثرت تھی۔حقیقی و مفروضہ مسائل پر فتوے مرتب ہوتے۔وہ اصول و قواعد وجود میں آئے جن کی روشنی میں احکام فرعیہ کی تفریح ممکن ہوگئی۔مناظرات کے باعث