مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 54
ولا دت نام و نسب 54 الامام ابوعبداللہ محمد بن ادریس بن عباس بن عثمان بن شافع بن سائب بن عبید یزید بن ہاشم بن المطلب بن عبد مناف القريشي الباشم المطلمی ۱۵۰ھ بمطابق 667ء بمقام غزہ ( فلسطین) میں پیدا ہوئے۔وہاں سے عسقلان منتقل ہو گئے۔چنانچہ خود لکھتے ہیں:۔ولدت الغزة و حملتنی امی الی عسقلان“۔میں غزہ میں پیدا ہوا اور والدہ مجھے عسقلان لے گئیں۔والدہ کا نام فاطمہ بنت عبید اللہ بن الحسن بن الحسین بن علی تھا۔گویا آپ نجیب الطرفین تھے۔آپ بچپن میں ہی یتیم ہو گئے تھے۔مختصر حالات زندگی آپ نے دینی ماحول میں آنکھ کھولی۔سات برس کی عمر میں قرآن حفظ کر لیا۔دس سال کے ہوئے تو موطا امام مالک یاد کر لی اور جذب علم کا یہ حال تھا کہ پندرہ برس کی عمر میں آپ کو فتوی دینے کی اجازت مل گئی تھی۔تیرہ برس کے تھے کہ علم کی پیاس بجھانے مدینہ حاضر ہوئے اور امام مالک کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیے اور امام صاحب کی وفات کے بعد مکہ آئے اور مسلم بن خالد الرنجی ،سفیان بن عینیہ اور دیگر علماء سے تحصیل علم کیا۔علم سے فراغت پانے کے بعد بیت اللہ میں درس دیتے رہے۔810ء میں بغداد آئے اور 814ء میں مصر میں رونق افروز ہوئے اور لوگوں کو اپنے افادات سے نوازتے رہے۔وفات ۳۰ ؍ رجب ۲۰۴ھ کو (بمطابق 20 جنوری 221ء) فسطاط میں آپ کی وفات ہوئی اور المقطم کے دامن میں بنو عبد الحکم کے مستقف حصے میں دفن ہوئے۔بشارت نبوی آپ کو بچپن میں ہی خواب میں بتادیا گیا تھا کہ آئندہ آپ تجدید و آپ تجدید و احیائے دین جیسے اہم کام