مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 340 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 340

340 علیہ السلام نے دنیا پر واضح کیا کہ حیات مسیح کے عقیدہ کا قرآن مجید اور مستند احادیث میں کہیں کوئی ذکر نہیں بلکہ قرآن مجید کی 30 آیات اور بے شمار احادیث سے ان کی طبعی موت ثابت ہوتی ہے۔عقلی طور پر بھی حیات مسیح کا عقیدہ صفات باری سے متصادم ، شرک پیدا کرنے والا اور رسول اکرم ﷺ کی شان اقدس کو گرانے والا عقیدہ ہے۔تاریخی شواہد اور زمانہ حال کے انکشافات سے بھی وفات عیسی کی تائید ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کو یہ نوید سنائی کہ آج امت مسلمہ اپنی اصلاح اور راہنمائی کیلئے کسی غیر قوم کے نبی کی محتاج نہیں۔بلکہ سچ تو یہ ہے کہ آج ہر امت اور ساری انسانیت اپنی اصلاح کیلئے امت محمدیہ کی محتاج ہے۔پس خوشی سے اچھلو اور سجدات شکر بجالاؤ کہ آج غلامان محمد میں سے ایک جلیل القدر روحانی فرزند کو اللہ تعالیٰ نے غلام احمد کے طور پر بھیجا ہے جو اپنے آقا و مولی محمد مصطفی یا اللہ کے نقوش پا کی برکت سے امام الزمان بنایا گیا۔دیکھو اور سنو اور دنیا کو بتا دو کہ برتر گمان و ہم احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے روحانی خزائن سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک عظیم الشان کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے روحانی خزائن لٹائے۔کیونکہ ہمو جب آیت کریمه هو الذی ارسل رسوله بالهدى و دين الحق ليظهره على الدين كله ولو كره المشركون (الصف: 10) کے مطابق یہ مقدر تھا کہ آنے والا موعود اسلام کو دیگر ادیان پر غلبہ عطا کرنے کا ذریعہ بنے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ یہ پیشگوئی بڑی عظمت اور شان کے ساتھ پوری ہوئی۔اس کا ایک شاندار نمونہ جلسہ اعظم مذاہب تھا جو لا ہو میں 1896ء میں منعقد ہوا۔اس میں حضرت مسیح پاک علیہ السلام نے مقررہ پانچ سوالوں کے جواب میں اسلامی اصول کی فلاسفی اس خوبصورتی سے بیان فرمائی کہ سب نے اس بات کا برملا اقرار کیا کہ یہ مضمون سب پر بالا رہا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی جناب سے علوم ومعارف عطا فرمائے اور ان کے بیان کرنے کا انتہائی دلکش اور مؤثر انداز بھی سکھایا۔آپ کے الفاظ میں ایسی غیر معمولی تاثیر ہے کہ دلوں کو تسخیر کرتی چلی جاتی ہے۔اس بات کا اعتراف مخالفین نے بھی کیا اور آپ کی وفات پر