مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 334 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 334

334 تفسیر سنت رسول اور جس کی بہترین تفصیل احادیث رسول میں نظر آتی ہے۔حق یہ ہے کہ انسانیت کے دکھوں کا مداوا اور کل عالم کی خرابیوں کا اگر کوئی تریاق دنیا میں ہے تو وہ یہی اسلام ہے جس کی تعلیمات نے عرب کے وحشی ، مشرک اور بے دین معاشرہ میں یکدفعہ ایسا انقلاب پیدا کر دیا کہ نہ پہلے کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا۔ہاں وہی انقلاب جو ہمارے ہادی و مولیٰ حضرت محمد مصطفی امیہ کی اندھیری راتوں کی دعاؤں کا نتیجہ تھا۔جس نے ضلالت و گمراہی کے سب گند دھو ڈالے اور گناہوں کی تاریکیوں کو کاٹ کر نیکی، ہدایت اور روحانیت کا آفتاب عالمتاب دنیا پر چڑھا دیا۔یہی سچا دین ہے اور یہی اسلام ہے۔جو آج بھی دنیا کی سب خرابیوں کا علاج ہے۔یہی حقیقی اسلام ہے جو اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کو دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کو کوئی نیا دین نہیں دیا بلکہ احمدیت تو نام ہے ہر نئے اور خود ساختہ اسلام کو ختم کرنے کا اور محمد مصطفی ملنے کے لائے ہوئے حقیقی اسلام کو دوبارہ قائم کرنے کا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس حقیقی دین کی زندہ مثالیں دنیا کو عطا کیں اور دین کے اس زندہ اور زندگی بخش پیغام کے عملی نمونے دنیا کو دکھائے۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا اعتراف غیروں نے بھی برملا کیا۔عالم اسلام کے مشہور مفکر اور شاعر علامہ اقبال کہتے ہیں:- "In the Punjab the essentially Muslim type of character has found a powerful expression in the so-called Qadiani-sect: (The Muslim community - A sociological study by Iqbal) کہتے ہیں“۔پنجاب میں اسلامی سیرت کا ٹھیٹھ نمونہ اس جماعت کی شکل میں ظاہر ہوا ہے جسے فرقہ قادیانی (اردو تر جمه از مولانا ظفر علی خان بحوالہ ملت بیضاء پر ایک عمرانی نظر - طبع اوّل 1970 ء باہتمام۔ع اسلام آئینہ ادب چوک مینار انار کلی لاہور۔نیز ہفت روزہ رفتار زمانہ لاہور بابت 20 ستمبر 1949 ، صفحہ 18) مشہور صائب الرائے اسلامی مصنف اور صحافی علامہ فتح نیاز پوری نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق لکھا: -