مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 318 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 318

318 (الف) ملائکہ کی ضرورت اللہ تعالیٰ کو نہیں ہے مگر ان کا وجود انسانوں کیلئے ضروری ہے۔جس طرح خدا تعالیٰ بغیر کھانے کے انسان کا پیٹ بھر سکتا ہے ،لیکن اس نے کھانا بنایا۔بغیر سانس کے زندہ رکھ سکتا تھا مگر اس نے ہوا بنائی۔بغیر پانی کے سیر کر سکتا تھا مگر اس نے پانی کو بنایا۔بغیر روشنی کے دکھا سکتا تھا مگر اس نے روشنی بنائی۔بغیر ہوا کے سنا سکتا تھا مگر آواز کو پہنچانے کیلئے اس نے ہوا بنائی اور اس کے اس کام پر کوئی اعتراض نہیں۔اسی طرح اس نے اگر اپنا کلام پہنچانے کیلئے ملائکہ کا وجود بنایا تو حاجت اور ضرورت کا سوال کیوں پیدا ہو گیا؟ باقی ذرائع کے پیدا کرنے سے اگر خدا تعالیٰ کی احتیاج نہیں بلکہ بندہ کی احتیاج ثابت ہوتی ہے تو ملائکہ کے پیدا کرنے سے خدا تعالیٰ کی احتیاج کیونکر ثابت ہوئی ؟ ان کی پیدائش بھی مخلوق کی ضرورت کیلئے ہے نہ کہ خدا تعالیٰ کی احتیاج کی وجہ سے۔(ب) دوسرا جواب آپ نے یہ دیا کہ انسان کی عملی اور دینی ترقی کیلئے ملائکہ کا وجود ضروری ہے۔علمی ترقی اس طرح ہوتی ہے کہ جو باتیں مخفی د مخفی رکھی گئی ہیں ان کو انسان دریافت کرتے جاتے ہیں اور ترقی کرتے جاتے ہیں۔پس ضروری تھا کہ کارخانہ عالم اس طرح چلایا جاتا کہ نتائج یکدم نہ نکلتے بلکہ مخفی در مخفی اسباب کا نتیجہ ہوتے تا کہ انسان ان کو دریافت کر کے علوم میں ترقی کرتا جاتا اور دنیا اس کیلئے ایک طے شدہ سفر نہ ہوتی بلکہ ہمیشہ اس کیلئے کام موجودرہتا۔اس سلسلہ کی آخری کڑی ملائک ہیں۔جن کا کام یہ ہے کہ وہ ان قوانین کو صحیح طور پر چلا ئیں جن کو خدا تعالیٰ نے سنت اللہ کے نام سے دنیا میں جاری کیا ہے۔ان کے وجود کے بغیر بے جان مادہ کا سلسلہ عمل اس خوبی سے چل ہی نہیں سکتا تھا جس طرح کہ وہ ان کی موجودگی میں چل رہا ہے۔(2) دوسری غلطی ملائکہ کے متعلق یہ لگی ہوئی تھی کہ وہ بھی انسانوں کی طرح چل پھر کر اپنے فرائض ادا کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے متعلق بتایا کہ وہ تصرف کے ذریعہ سے کام کرتے ہیں نہ کہ خود ہر جگہ جا کر۔اگر انہیں ہر جگہ جا کر کام کرنا پڑتا تو عزرائیل کیلئے اس قدر آدمیوں کی جان یکدم نکالنی مشکل ہوتی۔ہاں جب انہیں کسی مقام پر ظاہر ہونے کا حکم ہوتا ہے تو وہ اس جگہ متمثل ہو جاتے ہیں بغیر اس کے کہ اپنی جگہ سے ہلیں۔(3) تیسری غلطی ملائکہ کے متعلق یہ لگ رہی تھی کہ گویا وہ بھی گناہ کر سکتے ہیں۔چنانچہ