مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے

by Other Authors

Page 278 of 401

مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 278

278 کرو گے۔ہر ایک جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ، اس وقت کے علماء کی نا سمجھی اس کی سد راہ ہوئی۔آخر جب وہ پہچانا گیا تو اپنے کاموں سے پہچانا گیا کہ تلخ درخت شیریں پھل نہیں لاسکتا اور خدا غیر کو وہ برکتیں نہیں دیتا جو خاصوں کو دی جاتی ہیں۔( برکات الدعا۔روحانی خزائن۔جلد 6 صفحہ 36) مسیح موعود نام میں مصلحت اس زمانہ کے مجددکا نام مسیح موعود رکھنا اس مصلحت پر مبنی معلوم ہوتا ہے کہ اس مجد کا عظیم الشان کام عیسائیت کا غلبہ توڑنا اور ان کے حملوں کو دفع کرنا اور ان کے فلسفہ کو جو مخالف قرآن ہے دلائل قویہ کے ساتھ توڑنا اور ان پر اسلام کی حجت پوری کرنا ہے۔کیونکہ سب سے بڑی آفت اس زمانہ میں اسلام کیلئے جو بغیر تائید الہی دُور نہیں ہو سکتی عیسائیوں کے فلسفیانہ حملے اور مذہبی نکتہ چینیاں ہیں جن کے دُور کرنے کیلئے ضروری تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی آوے۔مسیح موعود - اس زمانہ میں خدا کا مامور آئینہ کمالات اسلام - صفحہ 341) اس زمانہ میں گندی تحریروں کے ذریعہ سے اس قدر آنحضرت ﷺ اور اسلام کی توہین کی گئی ہے کہ کبھی کسی زمانے میں کسی نبی کی تو ہین نہیں ہوئی اور درحقیقت یہ ایسا زمانہ آگیا ہے کہ شیطان اپنے تمام تر ذریات کے ساتھ ناخنوں تک زور لگارہا ہے تا کہ اسلام کو نابود کر دیا جائے اور چونکہ بلا شبہ سچائی کا جھوٹ کے ساتھ یہ آخری جنگ ہے۔اس لیے یہ زمانہ بھی اس بات کا حق رکھتا تھا کہ اس کی اصلاح کیلئے کوئی خدا کا مامور آوے۔پس وہ مسیح موعود ہے جو موجود ہے اور زمانہ حق رکھتا تھا کہ اس نازک وقت میں آسمانی نشانوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی دنیا پر حجت پوری ہو۔سو آسمانی نشان ظاہر ہورہے ہیں اور آسمان جوش میں ہے کہ اس قدر آسمانی نشان ظاہر کرے کہ اسلام کی فتح کا نقارہ ہر ایک ملک میں اور ہر ایک حصہ میں دنیا میں بچ جائے۔اے قادر خدا! تو جلد وہ دن لا کہ جس فیصلہ کا تو نے ارادہ کیا ہے وہ ظاہر ہو جائے اور دنیا میں تیرا جلال چمکے اور تیرے دین اور تیرے رسول کی فتح ہو۔آمین ثم آمین چشمہ معرفت - صفحہ 86-87)