مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 271
271 سے یہ صدی بھی مجدد سے خالی نہیں گئی اور اس زمانہ میں معمولی مجدد نہیں بلکہ مسیح موعود کو بھیج کر اللہ تعالیٰ نے اسلام کو مضبوط کیا ہے۔۲۴ ساری دُنیا کیلئے مجدد حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے فرمایا: - سوال: آپ نے رمضان المبارک کے درس میں ذکر کیا کہ حضرت مسیح موعود سے پہلے بارہ مجدد آئے ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود یا کسی اور خلیفہ نے اس بارے میں کوئی روشنی ڈالی ہے؟ جواب : ساری بات جو ہے وہ بارہ کی تعیین پر ہے۔یہ جو بارہ ہے او پر سب لوگوں کا اتفاق ہے یہ بھی عجیب اتفاق ہے کہ ان سے پوچھو کہ آگے مجدد بند کیوں ہو گئے۔مجد دتو بند ہونے چاہیے تھے مہدی کے ظاہر ہونے پر۔تو وہ اس کا کوئی جواب نہیں دے سکتے۔بعض لوگ مصنوعی طور پر مجدد بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔چنانچہ بعضوں نے لکھا ہے کہ فلاں مجدد تھا۔مگر اس کو سارے فرقے رڈ کرتے ہیں کوئی بھی اس کو مانتا نہیں۔مگر حضرت مسیح موعود کو مجدد کہنے والے اب ساری دنیا میں پھیل گئے ہیں۔کوئی فرقہ نہیں جس کی نمائندگی ان کو عطا نہ ہوئی ہو۔تو مجدد 12 ہی ہیں ان کے ناموں میں اختلاف ہے اور یہ بھی ایک فرق یا د رکھنا چاہیے کہ مجدد مقامی ہوتا ہے۔صرف حضرت مسیح موعود پہلے مجدد ہیں جو آفاقی ہیں۔ساری دنیا کے ورنہ مجد دتو کوئی افریقہ میں ہوا، کوئی تاشقند میں ہوا، کوئی نائیجیریا میں اور مختلف ملکوں میں ہندوستان میں ہر جگہ مجدد اپنے اپنے دائروں میں پھیلے ہوئے تھے۔ان کا دائرہ ہمیشہ چھوٹا ہوتا ہے۔اس وقت لوگوں نے بات مان لی اور ان کو مجد دسمجھ لیا۔لیکن پہلا مجدد جو ساری دنیا کا مجدد ہے وہ حضرت مسیح موعود ہیں اسی لیے آپ کے حق میں چاند سورج کا گرہن ان تاریخوں میں ہوا جن تاریخوں میں رسول اللہ ﷺ نے پیشگوئی فرمائی تھی۔10 فکر انگیز تحریر و بر سر مائیے چہار دہم کہ وہ سال کامل آنرا باقی است۔اگر ظهور مهدی علیه السلام و